تین پی ٹی آئی رہنماؤں صداقت عباسی ،واثق قیوم ،عمر تنویر بٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف اپنے بیان سے انکار کردیا
راولپنڈی؛ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے تمام 14 کیسز میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
پولیس کی جانب سے وعدہ معاف گواہ بنائے گئے تین پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی ،واثق قیوم ،عمر تنویر بٹ باضابطہ طور پر پی ٹی آئی کے خلاف اپنے بیان سے منحرف ہوگئے۔تینوں نے عدالت میں اقبال جرم کے بیان سے انکار کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ پولیس کی تمام تفتیشی ٹیموں نے تینوں کا نام وعدہ معاف گواہان کی فہرست سے خارج کرکے ملزمان کی لسٹ میں شامل کر دیا۔
ملزمان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پولیس کیسز وعدہ معاف گواہان کے بیانات پر کھڑے تھے لیکن یہ عمارت اب زمین بوس ہوگئی۔ عدالت نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور ، زین قریشی ،شبلی فراز ،زرتاج گل سمیت 24 ملزمان کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔ پولیس تفتیشی ٹیموں نے بانی چیرمین پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی ،شبلی فراز،عمر ایوب کے خلاف تمام مقدمات کے اضافی چالان عدالت میں جمع کرادیے۔Nov 16, 2024 01:58 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا میں ہمارے لوگوں کی ٹرمپ کی ٹیم کیساتھ دو یا 3 میٹنگز ہوئیں: رؤف حسنہم نے کبھی امید نہیں لگائی ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے، رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دیدیایہ ان کے نہیں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ تھے، کمزوری دکھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی: رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
حلیم عادل اور راجہ اظہر نے سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کردیںپولیس جیسے پی ٹی آئی کے پیچھے پڑی اگر دہشتگردوں کے پیچھے پڑجائے تو امن و امان آجائے گا، پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی نے فوجی قیادت کے مشورے سے روس کا دورہ کیا، علی محمد خانعمران خان کے دور میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا، رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
ہمارے 10 سے 11 ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، عامر ڈوگرکا دعویٰسیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا ہم بائیکاٹ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
ڈیل نہیں ہوگی، 24 نومبر کو پورا پاکستان نکلے گا، کنول شوزبرانا ثناء اللہ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »