سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: لاہور ہائیکورٹ کو فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم

پاکستان خبریں خبریں

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: لاہور ہائیکورٹ کو فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو نیا بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔  چیف جسٹس گلزار احمد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو نیا بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل خرم علی نے کہا نئی جے آئی ٹی بنانے کا سپریم کورٹ نے کوئی حکم نہیں دیا تھا، پنجاب حکومت نے جو جے آئی ٹی تشکیل دی اس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی لاہور ہائیکورٹ کے عبوری فیصلے کیخلاف استدعا مسترد کرتے ہوئے نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا ہائی کورٹ کا عبوری حکم برقرار رکھا۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ لاہور ہائیکورٹ ان درخواستوں کا فیصلہ تین ماہ کے اندر کرے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا نئی جے آئی ٹی کیلئے لواحقین کی طرف سے درخواست دی گئی تھی، درخواست گزار کو بھی نوٹس دیا گیا تھا جو اس وقت پیش نہیں ہوئے، پنجاب نے نئی جے آئی ٹی بنانے پر خود رضا مندی ظاہر کی، فریقین کے اتفاق رائے سے درخواست نمٹائی، جس کے بعد پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی، سپریم کورٹ کے حکم کو غیر موثر کرنے کیلئے درخواست گزار ہائیکورٹ میں گئے، ہائی کورٹ سپریم کورٹ کا حکم کیسے غیر موثر کرسکتی...

خیال رہے 17 جون 2014 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پیش آیا جس میں 2 خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 90 سے زئد افراد شدید زخمی ہوئے تھے، 11 گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب پولیس کی تجاوزات ہٹانے والی نفری نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں منہاج القران کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہر موجود رکاوٹیں ہٹانے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سپریم کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ 3ماہ میں کرنے کا حکمسپریم کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ 3ماہ میں کرنے کا حکمعدالت کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو نیا بینچ تشکیل دینے کی ہدایت تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »

ماڈل ٹاؤن ہلاکتیں: تحقیقات جاری رکھنے کی اجازتماڈل ٹاؤن ہلاکتیں: تحقیقات جاری رکھنے کی اجازتسپریم کورٹ نے ماڈل ٹاؤن واقعے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے صوبائی حکومت کی طرف سے بنائی گئی ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
مزید پڑھ »

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس ،سپریم کورٹ کا لاہورہائیکورٹ کو نئی جے آئی کوکام سے روکنے کے مقدمے کا 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکمسانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس ،سپریم کورٹ کا لاہورہائیکورٹ کو نئی جے آئی کوکام سے روکنے کے مقدمے کا 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکماسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں لاہورہائیکورٹ کو
مزید پڑھ »

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کیخلاف درخواست مسترد - ایکسپریس اردوسانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کیخلاف درخواست مسترد - ایکسپریس اردوسانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ہر صورت ہونا چاہیے،چیف جسٹس
مزید پڑھ »

سانحہ ماڈل ٹاﺅن دوسری جے آئی ٹی بحالی درخواست ،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا حکم واپس لے لیاسانحہ ماڈل ٹاﺅن دوسری جے آئی ٹی بحالی درخواست ،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا حکم واپس لے لیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن دوسری جے آئی
مزید پڑھ »

سانحہ ماڈل ٹاؤن : قتل صرف قتل ہوتا ہے، اہم یا غیر اہم نہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹسانحہ ماڈل ٹاؤن : قتل صرف قتل ہوتا ہے، اہم یا غیر اہم نہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹاسلام آباد : سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کو کام روکنے سے متعلق درخواست میں فریقین کو نوٹس جاری کردیے، چیف جسٹس نے کہا کہ قتل کا کوئی واقعہ اہم یا غیر اہم نہیں ہوتا سب ایک جیسے ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن ک
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-07 22:27:28