سندھ حکومت نے سردیوں میں اسکول کے بچوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یونیفارم کوڈ میں نرمی کردی ہے اور بچوں کو کسی بھی رنگ کا سویٹر، جوتے اور موزے پہنے اسکول جانے کی اجازت دی ہے۔
حکومت سندھ نے سردیوں میں اسکول کے بچوں کیلیے یونیفارم کوڈ میں نرمی کردی، بچے کسی بھی رنگ کا سویٹر، جوتے اور موزے پہن کر اسکول جاسکیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی لہر کے پیش نظر اسکولوں میں طلبہ کے لیے یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت جاری کردی ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کی جانب سے نجی اسکول کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں نجی اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ سردیوں کے دوران نجی اسکول طلبہ کے یونیفارم کے سلسلے میں نرمی برتیں، اسکول کے بچوں کی صحت کی خاطر سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں ان کے ساتھ تعاون کریں اور سردی کے دنوں میں طلبہ جو گرم کپڑے پہننا چاہیں انہیں اس کی اجازت دی جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بچے سوئیٹرز ، بلیزرز ،جیکٹس ، کوٹس، ٹوپی ، موزے اور جوتے اپنی ضرورت اور سہولت کے مطابق استعمال کرسکتے ییں، بچوں کو سردی سے بچانے کے لیے یہ پالیسی یا نرمی سردی کے پورے موسم میں قابل اطلاق ہے۔Dec 15, 2024 11:38 PMDec 16, 2024 02:36 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
سندھ، حکومت، اسکول، یونیفارم، سردی، طلبہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سردیوں میں اسکولوں میں یونیفارم کوڈ میں نرمیسندھ حکومت نے سردیوں میں اسکول کے بچوں کی صحت کی خاطر یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت جاری کی ہے، بچے کسی بھی رنگ کا سویٹر، جوتے اور موزے پہن کر اسکول جاسکیں گے۔
مزید پڑھ »
بھارت کے میڈیکل کالجز کو طلبہ کی تربیت کیلئے لاشوں کی قلت کا سامنامیڈیکل کے ہر 10 طلبہ کی تربیت کے ایک انسانی لاش کی صرورت ہوتی ہے تاہم بھارت میں ہر 50 طلبہ کے لیے ایک لاش دستیاب ہے۔
مزید پڑھ »
مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے ساتھ پنجاب کے شہروں میں اسموگ میں کمیاسموگ میں کمی کے بعد لاہور اور ملتان ڈویژن کے اسکول آج سے کھلیں گے
مزید پڑھ »
مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول کا دورہ، چین کے ایجوکیشن سسٹم پر خصوصی بریفنگاسکول میں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے علوم سیکھانے کے لیے قائم کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
غزہ؛ اسرائیلی فوج کا دیر البلاح کے میئر کو شہید کرنے کا دعویٰ، مزید 18 شہیداسرائیل فضائی حملے میں دیرالبلاح میں امدادی سامان کے لیے جمع افراد نشانہ بنے، فلسطینی حکام
مزید پڑھ »
مندر کے ایک پراسرار بزرگ نے کیسے بھارتی اداکار کی زندگی بدل دی؟اداکار جنوبی بھارت میں سونامی متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں مصروف تھے
مزید پڑھ »