سرمد کھوسٹ نے صبا قمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
اداکار اور ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے ساتھی اداکارہ صبا قمر کی تعریف میں زمین و آسمان کی قلابیے ملا دیےسرمد کھوسٹ نے انسٹا گرام میں اپنی پوسٹ پر فلم ’کملی‘ کی شوٹنگ کے دوران صبا قمر کے ساتھ کھینچی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی، کیپشن میں صبا قمر کی اداکاری پر کھل کر تبصرہ کیا اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ ایک ہی پیس ہے ایسا‘۔
سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ کچھ لوگ سپر ٹیلنٹڈ اداکار ہوتے ہیں، کچھ خوبصورت ہیں اور کچھ سپر پروفیشنل ہیں اور ان تمام خواص کو کسی ایک اداکار میں جمع کیا جائے تو وہ صبا قمر ہیں۔ ایک ہی ’پیس‘ ہے ایسا اور ان کی کوئی دوسری شاخ بھی نہیں۔سرمد کھوسٹ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شکایت کی کہ بس ان کی ایک ہی بات غلط ہے، وہ سمجھتی ہیں میں ان کے ساتھ تصاویر نہیں کھینچوانا چاہتا لیکن شرط بس اتنی ہے کہ میں کم سے کم صبا کے مقابلے میں ایک چوتھائی خوبصورت تو لگوں اور گستاخی معاف صبا نے میری کافی بہتر تصویر کھینچی...
حال ہی میں ’باغی‘ اور ’چیخ‘ جیسے ڈراموں میں جان دار اداکاری کرنے والی صبا قمر آج کل سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔ صبا قمر اس سے قبل بھی سرمد کھوسٹ کے ساتھ فلم ’منٹو‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بچوں کی آوازمیں ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے گانے کی سوشل میڈیا پردھوم - ایکسپریس اردوننھے گلوکاروں کوصارفین کی جانب سے چھوٹے راحت فتح علی خان قرار دیا جارہا ہے
مزید پڑھ »
اداکاری کے باوجود شادی کے لیے سسرال کی شرط پرنوکری کرنی پڑی، نعمان اعجاز - ایکسپریس اردوشادی کے لئے مجھے نوکری تک تلاش کرنی پڑی، نعمان اعجاز
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی ، مشاورت کیلئے 3رکنی کمیٹی قائماسلام آباد : حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر مشاورتی عمل کیلئے3رکنی کمیٹی قائم کردی
مزید پڑھ »
17 کروڑ کے اثاثے، حفیظ نے جواب کیلیے دوسری بار مہلت مانگ لی - ایکسپریس اردوایف بی آر نے حفیظ کو 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت اثاثے گوشواروں میں ظاہر کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا
مزید پڑھ »
تحریک انصاف نے حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی - ایکسپریس اردوحامد خان سے 7 دن میں جواب طلب، جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا، نوٹس
مزید پڑھ »