کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کچھ عرصہ قبل کرپشن کے خلاف ایک کریک ڈاﺅن شروع کیا
گیا تھا اور ملک کے سینکڑوں بڑے نام پکڑ کر قید میں ڈال دیئے گئے تھے۔ اب بظاہر کویت میں بھی کرپشن کے خلاف ایسی ہی مہم شروع ہو گئی ہے جہاں ایک اعلیٰ عہدیدار کو کرپشن کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔گلف نیوز کے مطابق اس عہدیدار پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے ایک نجی فرم سے رشوت لی ہے۔ یہ شخص مصر کی حکومتی سنٹرل ایجنسی فار پبلک ٹینڈرز کا ڈپٹی ہیڈ تھا۔کویتی میڈیا
کے مطابق اس شخص کو ملک میں جاری ایک اینٹی کرپشن مہم کے تحت پکڑا گیا اور کریمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 10سال قید کے ساتھ 2لاکھ 90ہزار کویتی دینارکی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔ دوسری طرف اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ اسی مقدمے میں رشوت دینے والی فرم کے منیجر کو بھی چار سال قید اور 4ہزار کویتی دینار جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اقوام متحدہ کے لیبیا میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود دوبارہ لڑائی چھڑ گئیاقوام متحدہ کے لیبیا میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود دوبارہ لڑائی چھڑ گئی UnitedNations Libya Ceasefire Fights UN
مزید پڑھ »
میادہ بدر سعودی عرب میں کچن آرٹ کی چیف ایگزیکٹو تعیناتمیادہ بدر سعودی عرب میں کچن آرٹ کی چیف ایگزیکٹو تعینات SaudiArabia Kitchen ChiefExecutive KSAMOFA AlArabiya_KSA
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحقریاض : تیزرفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگئی، حادثہ میں پاکستان سے مزدوری کیلئے جانے والے چھ افراد چل بسے، مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے دمام کے پاس خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوا
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں درآمدی غذاوں کی چیکنگ کےلئے سخت اقداماتسعودی عرب میں درآمدی غذاوں کی چیکنگ کےلئے سخت اقدامات SaudiArabia StrengthensControlOverImportedFood Security Checking
مزید پڑھ »