سلامتی کونسل ارکان کو معاہدے کی حمایت میں متحد ہو کر بات کرنی چاہیے، ترجمان امریکی مشن
سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد منظور کرے، امریکاامریکا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں قرار داد منظور کرے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے لیے ایک قرارداد کا مسودہ دیا ہے جس میں اسرائیل اور حماس سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔امریکی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ قرارداد پر ووٹنگ کب ہوگی۔ اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نیٹ ایونز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد پررائے شماری کرائےاورامریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز کی حمایت کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین کو یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے اور معاہدے کی حمایت میں متحد ہو کر بات کرنی چاہیے۔ اس سے قبل دوسرے ممالک کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی قراردادوں کو ویٹو کیے جانے پر امریکا کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے.
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا نے سلامتی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ووٹنگ کی درخواست کر دیکئی مرتبہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق یو این قراردادوں کو ویٹو کرنے والے امریکا نے سلامتی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ووٹنگ کی درخواست کر دی ہے
مزید پڑھ »
عرب لیگ کا فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہاعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ فوری ختم کرے اور اسرائیلی فورسز مکمل طورپر غزہ کی پٹی سے انخلا کریں۔
مزید پڑھ »
عالیہ بھٹ، کرینہ کپور سمیت دیگر بالی ووڈ اداکار فلسطین کے حق میں بول پڑےکرینہ کپور نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا
مزید پڑھ »
پوپ فرانسس کی غزہ میں فوری انسانی امداد کی اپیل، جنگ بندی تجاویز کی حمایتپوپ فرانسس نے اتوار کو غزہ میں فلسطینیوں تک فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی تجاویز کو فوری طور پر قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔ اپنی اتوار کی دوپہر کی دعا کے دوران فرانسس نے اردن کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس ہفتے فلسطینیوں کے لیے ایک بین الاقوامی انسانی امداد کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔انہوں نے...
مزید پڑھ »
غزہ میں جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ؛ اسرائیل کی رضامندیپہلے مرحلے میں عارضی جنگ بندی پھر قیدیوں کا تبادلہ اور آخر میں غزہ کی تعمیر نو شامل ہے
مزید پڑھ »
پاکستان کی رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمتاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کو رفح میں شہریوں کیخلاف مزید حملوں سے روکے، پاکستان
مزید پڑھ »