سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 17 اموات ARYNewsUrdu
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید17 اموات ہوئیں اور مہلک وائرس کے 1017 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 6164 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 1017 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 964 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 904 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہوگئی ہے۔پاکستان کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں 19 ویں نمبر پر آ گیا، 985 جاں بحق واضح رہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا 19 واں ملک بن گیا ہے، چند دن قبل تک پاکستان بیسویں نمبر پر تھا، ملک میں اب تک 45,898 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ وبا اب تک 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ میں 864 نئے کرونا کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی تعداد 280 ہوگئی -کراچی:صوبہ سندھ میں آج کرونا وائرس کے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ صوبے میں 854 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 854 کیسز سامنے آنا …
مزید پڑھ »
بلوچستان میں دہشتگردی کے دو واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہیدراولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں دہشتگردی کے دو واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق
مزید پڑھ »
سندھ میں مالی ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا مطالبہکراچی : پی ٹی آئی رہنماؤں نے سندھ میں مالی ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وفاق صوبے کے معاملات میں مداخلت کرے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فرازکچھ بھی کہیں مطالبہ کرتے ہیں ، سندھ کے معاملات میں وفاق …
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کر دیاکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا، وفاق مداخلت کرے،
مزید پڑھ »
2023کے الیکشن میں تحریک انصاف سندھ میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی: ایم این اے ...'2023'کے الیکشن میں تحریک انصاف سندھ میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی: ایم این اے مالھی
مزید پڑھ »