سنگین غداری کیس کا بڑا فیصلہ مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو پرویز مشرف کےخلاف سنگین غداری کیس کافیصلہ سنانے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ فیصلہ پڑھ کر سنا رہے ہیں۔
واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچھ دیر قبل سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکنے کی حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ سنگین غداری کیس کی سماعت کی، جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی بینچ کا حصہ ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیاعدالت کو بتائیں قانون کیا ہے؟عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو قانون پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا دوسرا ایکٹ کونسا ہے؟چیف جسٹس نے آفیشل گزٹ کا نوٹیفکیشن عدالت کو دکھانے کا...
جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری قانون کوتمام اوریجنل ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا تھا، فوٹو کاپیز پیش نہ کریں، اصل ریکارڈ لے کر آئیں، یہ بات ذہن میں رکھیں آپ فریق نہیں بلکہ پٹیشنرہیں۔ سیکرٹری قانون و انصاف کو کہیں کہ آدھے گھنٹے میں عدالت پہنچیں۔ چیف جسٹس نے وزارت داخلہ کے وکیل سے پوچھا سپریم کورٹ نے اس کیس سے متعلق جو فیصلہ دیا، کیا وہ آپ کو معلوم ہے؟ آپ کو تو حقائق ہی معلوم نہیں، وزارت داخلہ کے وکیل نے جواب دیا تھا انھیں ابھی فائل دی گئی ہے، جس پر عدالت نے سیکریٹری قانون کو طلب کرلیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکا جائے، مشرف اور وزارت داخلہ کی درخواستیں دائراسلام آباد: (دنیا نیوز) سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
مزید پڑھ »
’پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکا جائے‘پاکستان کی وزارت داخلہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں شریک ملزمان کو ٹرائل میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت نے خصوصی عدالت کی تشکیل پر بھی اعتراضات اٹھا دیے۔
مزید پڑھ »
سنگین غداری کیس:فیصلہ رکوانے کی درخواستوں پرسماعت آجسابق صدر اورجنرل (ر) پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کے لیے حکومت اور پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے ذاتی حیثیت میں فیصلہ رکوانے کے لئے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔ SohailRashid8 کی رپورٹ
مزید پڑھ »
سنگین غداری کیس:فیصلہ رکوانے کی درخواستوں پروزارت قانون سے ریکارڈطلباسلام آباد ہائی کورٹ نے مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کی درخواست پر وزارت قانون سے کل ریکارڈ طلب کرلیا۔ وزارت داخلہ اور پرویز مشرف کے وکیل کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ SohailRashid8 کی رپورٹ
مزید پڑھ »