19 اگست کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی گئی تھی۔ ArmyChief SupremeCourtOfPakistan DawnNews مزید پڑھیں:
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن کل تک کے لیے معطل کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ یہ درخواست آزادانہ طور پر دی گئی ہے یا بغیر دباؤ کے، اس لیے ہم درخواست واپس لینے کی درخواست نہیں سنیں گے۔ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم نے دستخط کیے، جس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا کابینہ اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد صدر نے دوبارہ منظوری دی، اس پر انہیں اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صدر مملکت نے کوئی منظوری نہیں دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے 19 تاریخ کو وزیراعظم نے توسیع کا لیٹر جاری کردیا پھر وزیراعظم کو بتایا جاتا ہے کہ آپ کا اختیار نہیں بلکہ فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے، بعد ازاں کابینہ نے جاری نوٹیفکیشن کی تاریخ سے توسیع کی منظوری...
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کابینہ کی اکثریت نے منظوری دی، 25 میں سے 11 وزار کے ناموں کے سامنے 'ہاں' لکھا گیا، جمہوریت میں یہ فیصلے اکثریت رائے سے ہوتے ہیں، جن ارکان نے جواب نہیں دیا ان کا انتظار کرنا چاہیے تھا، ان اراکین نے 'ناں' بھی تو نہیں کی۔ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ قانون میں توسیع کے لیے کوئی شق ہے، کابینہ میں توسیع کی کوئی وجوہات زیر بحث نہیں آئیں، کیا کابینہ نے توسیع کی منظوری دیتے ہوئے اپنا ذہن اپلائی کیا، ساتھ ہی چیف جسٹس نے کہا کہ توسیع کی منظوری سرکولیشن سے کابینہ سے لی گئی۔
حکم نامے کے مطابق عدالت کو یہ بتایا گیا کہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف کو توسیع دی جارہی ہے، خطے کی سیکیورٹی صورت حال والی بات عمومی ہے، علاقائی سکیورٹی سے نمٹنا فوج کا بطورادارہ کام ہے کسی ایک افسر کا نہیں، علاقائی سیکیورٹی کی وجہ مان لیں تو فوج کا ہر افسر دوبارہ تعیناتی چاہے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کردیاسپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کردیا BreakingNews SupremeCourt PakArmy
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ،منشیات سمگلنگ میں سزاکیخلاف ایک ملزم کی درخواست منظور ،دوسرے کی مسترداسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ کے مقدمات میں ایک ملزم کی
مزید پڑھ »
جب کام نہیں کرتے تو تنخواہ کیوں مانگتے ہیں؟ہمیں تو لگ رہا ہے خیبرپختونخوا حکومت دیوالیہ ہو جائےگی،سپریم کورٹاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے ملازم کی
مزید پڑھ »
ملک 2دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار،عدالت کے سامنے سوال صرف حراستی مراکز کی قانونی حیثیت کا ہے،سپریم کورٹ کے فاٹا اورپاٹا ایکٹ سے متعلق کیس میں ریمارکساسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فاٹااورپاٹا ایکٹ سے متعلق اپیل پرسماعت
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کی ایک اور درخواست دائراسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس فیصلے کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر ایک اور متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے
مزید پڑھ »