پورے ملک میں ریاست کی عملداری کو یقینی بنایا جائے
بلوائیوں سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد اور ملک بھر میں انسداد فسادات فورس قائم کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فورس کو بین الاقوامی طرز پر پیشہ ورانہ تربیت اور ضروری ساز و سامان سے لیس کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران صوبہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے کے بارے میں رائے دی۔
وزیر اعظم کا ایک نئی فورس قائم کرنے کا اعلان اس لحاظ سے اہم ہے کہ وفاق پور ے ملک میں ایسی فورس قائم کرے گا تو کئی ارب روپے خرچ ہونگے۔ دوسری طرف موجودہ حکومت نے وفاق میں رائٹ سائزنگ اور بڑے پیمانے پر نجکاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت وفاق میں کئی وزارتیں ختم کی جا رہی ہیں اور ایک لاکھ کے قریب آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی مالیاتی پوزیشن پہلے ہی کمزور ہے کہ وفاق کے زیرِ ماتحت انتظامیہ یونیورسٹیاں شدید مالیاتی بحران کا شکار ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی میں ریٹائر ہونے والے ملازمین پنشن اور اپنے واجبات سے محروم ہیں مگر وزارت تعلیم اس مالیاتی بحران کو حل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ایک طرف یہ صورتحال ہے تو دوسری طرف حکومت اپنے دعوؤں کے باوجود بجلی کے نرخ کم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں ریاست کی عملداری صرف دارالحکومت تک محدود ہے۔ حکومت پارا چنار اور لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی حل نہیں کر پائی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی میں جو لوگ نواز شریف کے بارے میں منفی باتیں کرتے تھے وہ اب تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کی ہے، مگر اس صورتحال میں اے این پی کے مؤقف میں بڑی تبدیلی آگئی ہے۔ اے این پی کے بلوچستان اسمبلی میں موجودہ اراکینِ اسمبلی نے تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا اور اب ان کے رہبر تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کر رہے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شیو سینا: بال ٹھاکرے کے بیٹے ادھو کی مسلم ووٹروں سے اپیل، مودی اور بی جے پی سے علیحدگی کیوں؟بی جے پی سے علیحدگی کے بعد ادھو ٹھاکرے نے بھی اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کی ہے اور مسلمانوں تک پہنچنے کی ان کی کوشش اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
مزید پڑھ »
بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبے کی عوام کا ہے، لاہتا افراد کا معاملہ حل ہونا چاہیے: لیاقت بلوچا مسائل کے حل کے لیے قومی سیاسی قیادت اپنے شعور کا مظاہرہ کرے، سیاسی قیادت کو قومی ترجیحات پر یکجا ہونا چاہیے: لیاقت بلوچ
مزید پڑھ »
امریکی اسٹیبلشمنٹ نے ٹرمپ سے نمٹنے کی تیاری شروع کردیامریکی اسٹیبلشمنٹ کا ٹرمپ کے متنازع احکامات سے متعلق اپنی حکمت عملی پر غور
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کرم میں فریقین سے سیز فائر کی اپیل، مذاکرات پر زورمذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، پشتون روایات کے مطابق مسئلے کا حل نکالیں گے، وزیراعلیٰ گنڈا پور
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر ن لیگی رہنماؤں کا ردعملیہ سیاسی فائدے کیلئے کس حد تک جا سکتے ہیں، سیاسی قوتیں اپنے مقاصد کیلئے خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے باز رہیں: ن لیگی رہنماؤں کا ردعمل
مزید پڑھ »
کوئٹہ؛ طالبعلم کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا، شاہراہیں و تعلیمی ادارے بند، ٹرینیں منسوخلواحقین، انجمن تاجران اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھرنے کا آج گیارہواں دن ہے
مزید پڑھ »