سیاسی عدم استحکام: حقیقت یا مفروضہ؟

سیاسی مباحث خبریں

سیاسی عدم استحکام: حقیقت یا مفروضہ؟
سیاسی عدم استحکامحکومت کا بیانیہحزب اختلاف
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 11 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 56%
  • Publisher: 53%

یہ مضمون پاکستان میں موجود سیاسی عدم استحکام کے بارے میں ایک تنقیدی جائزہ پیش کرتا ہے۔ یہ سوال اٹھاتا ہے کہ کیا یہ عدم استحکام صرف ایک مفروضہ ہے یا اس میں حقیقی حقائق شامل ہیں۔

حکومت کا بیانیہ سیاسی استحکام اور حزب اختلاف کا بیانیہ یقینی طور پر سیاسی عدم استحکام کی نشاندہی کرتا ہے۔ایک بنیادی نوعیت کا سوال اکثر اہل دانش یا فکری مباحث میں موجود رہتا ہے کہ کیا واقعی قومی سطح پر جو بیانیہ سیاسی عدم استحکام کا ہے، اس میں کس حد تک حقیقت ہے یا یہ محض ایک مفروضہ یا حقایق سے دور کا نقطہ نظر ہے۔ لوگ پہلے ہی اپنی اپنی سوچ اور فکر پر تقسیم ہیں یا کسی نقطہ نظر کی کھل کر حمایت یا مخالفت کرتے ہیں۔ بعض اوقات اس نقطہ نظر میں حقایق سے زیادہ جذباتیت کے عمل کو بھی غلبہ حاصل ہوتا ہے لیکن

اس پہلو پر غوروفکر ہونا چاہیے کہ ہم کس حدتک سیاسی استحکام رکھتے ہیں۔ سیاسی استحکام سے مراد محض حکومت کا سیاسی ، انتظامی، قانونی اور معاشی ڈھانچہ کی موجودگی ہی نہیں ہوتی بلکہ اس کی ساکھ سے جڑے بنیادی نوعیت کے سوالات اور ریاست یا حکومت کے نظام کا سیاسی تسلسل اور شفافیت پر مبنی نظام ہوتا ہے۔ یہ سب کچھ اسی صورت میں ممکن ہوتا ہے جب ریاست یا حکومت کا نظام کو ریاستی آئین، قوانین ، سیاسی اور جمہوری خطوط اور منصفانہ معاشی نظام پر چلایا جائے۔ اس لیے جب اس سوال پر غور کیا جاتا ہے کہ ہم بطور ریاست سیاسی استحکام رکھتے ہیں تو اس کا جواب ہمیں لاتعداد سوالات اور تحفظا ت کے طور پر ملتا ہے کیونکہ ہم نے سیاست اور جمہوریت کے نظام کو کبھی اپنی سیاسی اور ریاستی ترجیحات کا حصہ نہیں بنایا۔ہم ایک ایسی ریاست کی حمایت کرتے ہیں جہاں آئین وقانون کی حکمرانی یا اداروں کی بالادستی کے مقابلے میں افراد یا جماعتوں کی طاقت ہو۔ اسی طرح جب ہم اپنے سیاسی مخالفین یا متبادل نقطہ نظر یا آوازوں کو قبول کرنے کے لیے تیار نہ ہوں تو بھی معاشرے میں انتشار کی سیاست کا غلبہ ہوتا ہے۔ یہ عمل سیاسی استحکام سے ریاستی نظام کو دور کرتا ہے اور ہمیں ایک ایسی ریاست کے نظام کی طرف بڑھاتا ہے جہاں سیاست اور جمہوریت کی کمزوری کا پہلو نمایاں ہوتا ہے۔ آج پاکستان جہاں کھڑا ہے یا جو ہماری بطور ریاست کی عالمی درجہ بندی ہے، اس پر داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر سوالات موجود ہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

سیاسی عدم استحکام حکومت کا بیانیہ حزب اختلاف سیاسی استحکام ریاستی نظام آئین وقانون جمہوریت عالمی درجہ بندی

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سیاسی استحکام اور عدم استحکام کا سوالسیاسی استحکام اور عدم استحکام کا سوالیہ مضمون سیاسی استحکام اور عدم استحکام کے بارے میں سوال اٹھاتا ہے اور حکومت اور حزب اختلاف کی بیانیہ کو اس کے تناظر میں پیش کرتا ہے۔
مزید پڑھ »

اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کی درخواست قبول کرلیاسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کی درخواست قبول کرلیمسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے، ہم معاملات حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ سیاسی عدم استحکام ختم ہو، ایاز صادق
مزید پڑھ »

’’درد اور بڑھ گیا‘‘’’درد اور بڑھ گیا‘‘شہباز کی نئی پرواز، ’’اُڑان پاکستان‘‘، کیا سیاسی استحکام کے بغیر یہ اڑان ممکن...
مزید پڑھ »

افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی دہشت گردی کے ایجنڈے میں القاعدہ کا حصہ بن سکتی ہے، پاکستانافغانستان میں موجود ٹی ٹی پی دہشت گردی کے ایجنڈے میں القاعدہ کا حصہ بن سکتی ہے، پاکستانکالعدم ٹی ٹی پی کا مقصد افغانستان کے ہمسائیوں کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے، سلامتی کونسل میں مستقل مندوب کا خطاب
مزید پڑھ »

بلدیاتی انتخابات: جمہوریت کی نرسری ہے یا سیاسی مفادات کا میدان؟بلدیاتی انتخابات: جمہوریت کی نرسری ہے یا سیاسی مفادات کا میدان؟بلدیاتی انتخابات، جمہوریت کی نرسری سمجھے جاتے ہیں، یہاں سے بہترین کارکردگی والے افراد اعلیٰ عہدوں تک پہنچے ہیں۔ لیکن پاکستان میں بلدیاتی ادارے فوجی حکومتوں میں پروان چڑھے ہیں اور نام نہاد جمہوریت میں ان کی حیثیت کمزور رہی ہے۔ یہاں بلدیاتی انتخابات کی مہنگی کی وجہ سے کرپشن اور سیاسی مفادات عروج پر ہیں۔
مزید پڑھ »

سلمان خان نے رشمیکا مندنا کی بیماری کی حالت میں کس طرح مدد کی؟سلمان خان نے رشمیکا مندنا کی بیماری کی حالت میں کس طرح مدد کی؟سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کی حقیقت بننے جیسا ہے، رشمیکا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-16 02:37:04