لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں کبڈی ورلڈکپ کھیلنے آنیوالی سیرالیون ٹیم کے صدر
سرداررویندرسنگھ اپنی والدہ کا آبائی گائوں دیکھنے رائیونڈکے قریب مانک جودھو گائوں پہنچ گئے جہاں انہوں نے گائوں کے بڑے،بزرگوں سے ملاقات کی اوراپنے خاندان سے متعلق پوچھتے رہے، سرداررویندرسنگھ اپنے اجدادکے گاو¿ں کی مٹی کاتحفہ لےکر واپس جائیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سرالیون کبڈی ٹیم کے نوجوان صدر سردارگورویندرسنگھ بھارتی نژادآسٹریلوی شہری ہیں،وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کبڈی ورلڈکپ کھیلنے پاکستان آئے ہیں مگریہاں ان کی آمدکاایک مقصداوربھی تھا۔وہ اپنی والدہ کاآبائی گائوں دیکھناچاہتے تھے،1947 میں ان کے...
نوجوان سرداررویندرسنگھ کے پاس اپنے نانا،نانی کی تصاویربھی تھی جو وہ گائوں کے بزرگوں کودکھاتے اوران سے متعلق جاننے کی کوشش کرتے رہے۔ کافی مشکل سے 86 سال کے ایک بزرگ ملے جنہوں نے بتایا کہ 1947 میں وہ نوجوان تھے اورگائوں کے بیشترسرداروں کوجانتے تھے، انہوں نے اپنے کئی سکھ دوستوں کے نام بھی بتائے۔سرداررویندرسنگھ نے بتایا کہ ان کے ناناجی کانام گوربضش سنگھ اورنانی کا نام اوتم کورتھا۔گورویندرنے بتایا جب وہ کبڈی ٹیم کے ساتھ پاکستان آرہے تھے توان کی والدہ نے تاکیدکی تھی کہ ایک بار ان کے گائوں کوضروردیکھ...
سرداررویندرسنگھ کو ان کے ننھیال کے گائوں تک لانے میں آسٹریلیامیں مقیم ان کے پاکستانی دوست علی کامران نے اہم کرداراداکیاہے، جو سیرالیون ٹیم کے قانونی مشیرہیں اور ان کے ساتھ پاکستان آئے ہیں، علی کامران نے بتایا کہ رویندرکوجب معلوم ہواتھا کہ میں پاکستان سے ہوں تویہ مجھ سے اپنے گائوں کی باتیں کرتے تھے، میں کراچی سے تعلق رکھتاہوں،پنجاب کے دیہات سے متعلق مجھے زیادہ معلومات نہیں تھیں لیکن اب جب کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کے لئے ان کی ٹیم کومدعوکیا گیاتوانہوں نے پروگرام بنایا کہ وہ رویندرکے ننھیال ضرورجائیں...
سردار کرامت نے بتایا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ اس گائوں کاایک نواسہ آج اتنے برسوں بعد یہاں آیا ہے ، وہ اسے پوراگائوں گھما پھرا کر دکھانا چاہتے ہیں اس کی مہمان نوازی کرناچاہتے ہیں مگروقت کی کمی کی وجہ سے ایساممکن نہیں ہوسکاہے۔ رویندرسنگھ نے بتایا کہ وہ فیصل آباد اورننکانہ صاحب بھی گئے ہیں، جہاں انہوں گوردوارہ جنم استھان میں ماتھاٹیکا اوردرشن کئے۔ جب کھانا اورگول گپے کھائے تودکاندارپیسے نہیں لےرہاتھا، انہوں نے کہا گائوں میں موجود قدیم گوردوارے کے صحن کی مٹی بھی لی ہے جو وہ اپنی والدہ اوروالد کے لئے تحفے کے طورپرساتھ لے جائیں گے۔مٹی کی خوشبوان کے خاندان کواس گائوں کی یاددلاتی رہے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کیخلاف کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میچ کاکوئی پریشر نہیں ،کپتان بھارتی کبڈی ٹیم ترنجیت سنگھلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کپتان بھارتی کبڈی ٹیم ترنجیت سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان
مزید پڑھ »
روایتی حریف پاکستان، بھارت کی ٹیمیں کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرالاہور: کبڈی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت میں جوڑ پڑ گیا۔ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جب کہ بھارت نے آسٹریلیا کو زیر کر فیصلہ کن معرے کے لیے کوالیفائی کیا۔سیمی فائنل میں پاکستان نے حریف کھلاڑیو
مزید پڑھ »
کبڈی کے بعد گجرات میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ بھی کروائیں گے: چودھری پرویزالٰہیکبڈی کے بعد گجرات میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ بھی کروائیں گے: چودھری پرویزالٰہی PervaizElahi Gujrat KabaddiWorldCup2020 InternationalCricketMatch PMLQ
مزید پڑھ »