سینیٹ کمیٹی نے پیکا ترمیمی بل منظور کیا، صحافتی تنظیموں نے کی مخالفت کی

سیاسی خبریں خبریں

سینیٹ کمیٹی نے پیکا ترمیمی بل منظور کیا، صحافتی تنظیموں نے کی مخالفت کی
پیکا ایکٹ، ترمیمی بل، سینیٹ کمیٹی، صحافتی تنظیمیں،
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 53%

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا۔ اس بل پر صحافتی تنظیموں کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے اور انہوں نے اس بل میں بہت سی خامیاں اور مبہم جملوں کا حوالہ دیا ہے،

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا جب کہ صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا، جس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا۔ پیکا ترمیمی بل پر بحث کے دوران صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل پر مخالفت کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں سے اپنی تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو چاہیے

تھا کہ اپنی تحریری سفارشات کمیٹی میں رکھتے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس میں کہا کہ اس ملک میں کسی کو ہتھکڑیاں لگانے کے لیے ضروری نہیں کہ کسی قانون کی ضرورت ہو۔مجھے خود کرایہ داری کے قانون کے تحت پکڑا گیا تھا۔ دوران اجلاس کامران مرتضی کی جانب سے پیکا بل کی مخالفت کی گئی، تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ یہ قانون لوگوں کے تحفظ کے لیے ہے ۔ قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل کو اسی صورت میں منظور کیا جائے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے ساتھ صحافیوں کی ملاقات میں کچھ ترامیم پر اتفاق ہوا ہے۔ کیا وزارت داخلہ قومی اسمبلی سے منظور بل میں نئی ترامیم چاہتی ہے؟۔ اینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سینیٹ کمیٹی میں بل پر اعتراضات کیے گئے، جن میں کہا گیا کہ ہمیں وقت ہی نہیں دیا گیا کہ ہم اس بل پر تجاویز لاسکیں۔ صحافتی تنظیموں نے کہا کہ اس بل میں بہت سی خامیاں ہیں۔ اس بل کے نتیجے میں بہتری کے بجائے خرابی ہوگی۔ بل میں فیک نیوز کی تشریح بہت مبہم ہے۔ صحافتی تنظیموں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم خود فیک نیوز کے متاثرین ہیں، فیک نیوز کے لیے قانون کے حامی ہیں لیکن موجودہ صورت میں بل ہمیں قبول نہیں ہے۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر عمر فاروق، سینیٹر کامران مرتضی نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان، سینیٹرمیر دوستین حسن ڈومکی بھی شریک ہوئے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پیکا ایکٹ، ترمیمی بل، سینیٹ کمیٹی، صحافتی تنظیمیں،

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظورسینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظورسینیٹر دنیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا،
مزید پڑھ »

جماعت اسلامی نے بجلی کی فیصلہ بالا کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیاجماعت اسلامی نے بجلی کی فیصلہ بالا کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیاجماعت اسلامی نے 31 جنوری کو بجلی کی فیصلہ بالا کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور حکومت کو بجلی کے بل میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »

قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیاقومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیابل ایوان میں ضمنی ایجنڈے کے طور پر لایا گیا، صحافیوں کا بل کے خلاف احتجاج، پریس گیلری سے واک آؤٹ کرگئے
مزید پڑھ »

صحافیوں کی تنظیموں نے پیکا ایکٹ کو مسترد کردیا، واپس لینے کا مطالبہصحافیوں کی تنظیموں نے پیکا ایکٹ کو مسترد کردیا، واپس لینے کا مطالبہپیکا ایکٹ میں ترامیم صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کی جا رہی ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی
مزید پڑھ »

صحافی تنظیموں نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کی شدید مذمت کیصحافی تنظیموں نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کی شدید مذمت کیBREAKING NEWS: صحافی تنظیموں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس ایکٹ کو واپس لیا جائے۔
مزید پڑھ »

قومی اسمبلی فنانس کمیٹی نے تنخواہ 5 لاکھ کرنے کی منظوری دیقومی اسمبلی فنانس کمیٹی نے تنخواہ 5 لاکھ کرنے کی منظوری دیقومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کی تجویز کو 200 فیصد اضافے کے ساتھ منظور کرلی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-20 15:22:06