اسرائیلی حملوں میں شمالی اور وسطی غزہ میں خیموں میں مقیم بےگھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا، فلسطینی میڈیا
شمالی اور وسطی غزہ کے مختلف مقامات پر اسرائیلی طیاروں ، ٹینکوں اور ڈرون کے بدترین حملوں میں کم و بیش 80 فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شمالی اور وسطی غزہ میں خیموں میں مقیم بےگھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا، شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔رپورٹس کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں مسجد توبہ کے ارد گرد بے گھر ہونے والے لوگوں کے خیموں پر بمباری کی گئی جب کہ شمالی غزہ میں بیت الاہیا کے علاقے پر اسرائیلی ٹینکوں کی شدید گولہ باری جاری ہے۔
جنوبی غزہ کے محلے الصابرہ کی السلام مسجد کے قریب ایک گھر پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے جب کہ طیاران جنکشن کے آس پاس دلول خاندان کے گھر پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے۔ وسطی غزہ میں الزوائدہ کے علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری کی جس میں متعدد شہید اور زخمی ہیں۔طبعی موت کے بجائے ایف 16 طیارے یا بم سے شہید ہونے کو ترجیح دوں گا، یحییٰ سنوار کی پرانی ویڈیو وائرل
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بیروت پر حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب سمیت حزب اللہ کے 3 رہنما شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰاسرائیل کے بیروت پر حملے میں 6 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے، رپورٹ
مزید پڑھ »
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل، شہید صحافیوں کی تعداد 175 ہوگئیاسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز شمالی غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں 19 سالہ نوجوان صحافی حسن حماد کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے
مزید پڑھ »
اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ حکومت کے سربراہ اور 2 وزرا شہیدتینوں کو زیر زمین سرنگ میں بنائے گئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج
مزید پڑھ »
غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے، گدھے گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں: برطانوی تنظیم آکسفیمشمالی غزہ کے زیادہ تر فلسطینی جنوبی غزہ کی طرف ڈیتھ مارچکے بجائے اپنےگھروں میں مرنے کو تیار ہیں: نمائندہ برطانوی فلاحی تنظیم
مزید پڑھ »
اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے ڈرون حملے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تردید کردیگزشتہ روز شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 60 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے
مزید پڑھ »
فلسطینی بزرگ نے شہادت سے قبل اسرائیلی فوجیوں کیساتھ کیا کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی66 سالہ زیاد ابو حلیل کو اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ان کے گھر پر چھاپے اور حملے کے دوران شہید کیا گیا: فلسطینی وزارت صحت
مزید پڑھ »