شہدادکوٹ میں جرگے کا قتل پر90 لاکھ جرمانے اور 2 بچیوں کی ونی کا حکم -
سندھ کے ضلع قمبرشہداد کوٹ میں مقامی جرگے نے قتل کے جرم میں ملزم پر 90 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور جرمانے میں دو بچیوں کا رشتہ بھی دینا ہوگا۔
اعلی عدلیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود سندھ میں جرگے جاری ہیں، اور ان جرگوں میں انسانی جان کی قیمت 90 لاکھ مقرر کی گئی ہے جب کہ جرمانے میں دو بچیوں کا رشتہ بھی دینا ہوگا اور وہ بچیاں عمر بھر والدین اور رشتے داروں سے مل نہیں پائیں گی۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق 2 ماہ قبل وارہ میں قتل کیے گئے ٹیکسی ڈرائیور طالب چانڈیو کے قتل کا جرگہ قمبر میں ہوا، یہ جرگہ قمبر کے رہائشی ریٹائرڈ ڈی ایس پی اللہ ورایو چانڈیو کے ڈیرے پر کیا گیا، جرگے میں مقتول کے بہنوئی حسن علی ڈیپرانی پر قتل کا جرم ثابت ہونے پر 90 لاکھ روپے جرمانہ اور دو بچیوں کا رشتہ دینے کا پابند بنایا گیا۔
دوسری جانب جرگے کا فیصلہ سن کر متاثرہ فریق نے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا، جرگے سے متعلق خبروں پر ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ کامران نواز نے نوٹس لے لیا اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہپی ٹی آئی کور کمیٹی کا پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ - ایکسپریس اردوبلاول بھٹو زرداری اپوزیشن کی تحریک کے حوالے سے پارٹی کی پالیسی اے پی سی میں رکھیں گے، ترجمان
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا پنجاب کے انتظامی معاملات پر عدم اطمینان کا اظہار، تبدیلیوں کا امکان - ایکسپریس اردوصوبے میں گورننس کے لیے افسران کو تبدیل کرنا پڑے تو ضرور کریں، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت
مزید پڑھ »
2 میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، آئی ایس پی آر2 میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، آئی ایس پی آر تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
ملتان میں ٹیچر پر تشدد، وزیراعلیٰ کا نوٹس، آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب
مزید پڑھ »