شہناز انصاری کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان خبریں خبریں

شہناز انصاری کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہوں، وہ ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔ شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے، غم کی اس گھڑی میں شہناز انصاری کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہوں۔ مزید برآں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے ایم پی اے کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ واقعے کی انکوائری کے بعد ملزمان کیخلاف ایکشن ہو گا، اس قتل میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل پر صدمہ ہوا، شہناز انصاری مخلص جیالی اور دلیر خاتون تھیں، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سندھ حکومت قاتلوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحقپیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحقنوشہرہ فیروز: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئیں۔
مزید پڑھ »

‘بلاول کے ابھی کھیلنے کے دن ہیں، گرفتاری نہیں ہوگی’‘بلاول کے ابھی کھیلنے کے دن ہیں، گرفتاری نہیں ہوگی’اس بارے میں مزید جانئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »

اقوام متحدہ کے لیبیا میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود دوبارہ لڑائی چھڑ گئیاقوام متحدہ کے لیبیا میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود دوبارہ لڑائی چھڑ گئیاقوام متحدہ کے لیبیا میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود دوبارہ لڑائی چھڑ گئی UnitedNations Libya Ceasefire Fights UN
مزید پڑھ »

امریکی سینیٹ نے امریکا کے صدر کے ایران پر حملے کے اختیارات محدود کردیئےامریکی سینیٹ نے امریکا کے صدر کے ایران پر حملے کے اختیارات محدود کردیئےامریکی سینیٹ نے امریکا کے صدر کے ایران پر حملے کے اختیارات محدود کردیئے US Senate Votes Limit Trump War Powers Iran POTUS StateDept USAO_SC DeptofDefense SenateFloor realDonaldTrump SenateDems
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-05 20:56:59