شہناز انصاری کے قتل کا سن کر صدمے میں ہوں، بلاول بھٹو زرداری تفصيلات جانئے: DailyJang
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی اور پی پی رہنما شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر سن کر صدمے میں ہوں۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ان کے قاتلوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔واضح رہے کہ نوشہرو فیروز میں دریا خان مری کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی رکن شہناز انصاری مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی تھیں، جنہیں پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر امان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زخمی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم پی اے شہناز انصاری پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پیپلزپارٹی کی ایم پی اے شہناز انصاری زمین کے تنازع پر قتلپیپلزپارٹی کی ایم پی اے شہناز انصاری زمین کے تنازع پر قتل مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
شہناز انصاری کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے: بلاول بھٹو زرداریکراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مزید پڑھ »
پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحقنوشہرہ فیروز: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئیں۔
مزید پڑھ »
نوشہرو فیروز میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو زرداری کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید مذمت | Abb Takk News
مزید پڑھ »