شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا

سیاسی اخبار خبریں

شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا
شیر افضل مروتتحریک انصافعمران خان
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 86 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 55%
  • Publisher: 59%

تحریک انصاف نے اپنے سینیئر رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ انھیں پارٹی کے قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے اور سینیئر پارٹی رہنماؤں کے خلاف ریمارکس پاس کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

شیر افضل مروت : مشکل وقت میں تحریک انصاف کا چہرہ بننے والے سابق سول جج، جو مشکل وقت میں ہی پارٹی سے نکال دیے گئے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سینیئر پارٹی رہنما اور رُکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ اس ضمن میں بدھ کی رات تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریڑی جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی سے نکالے جانے سے قبل شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا...

تاہم اس نوٹیفیکیشن کے اجرا سے قبل شیر افضل مروت نے اپنے پارٹی سے نکالے جانے سے متعلق خدشات کا اظہار ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ تاہم اس دورانیے میں وہ پارٹی کے رہنماؤں اور پالیسیوں کے حوالے سے اپنی رائے کے بے باک اظہار کے باعث تنازعات کا شکار بھی رہے۔ مختلف پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ان کی سخت جملوں کے تبادلے اور بیانات بھی اسی عرصے میں میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے سابقہ قبائلی علاقوں اور ان سے ملحقہ شہروں میں مقامی لوگوں پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں۔شیر افضل مروت نے ابتدائی تعلیم لکی مروت کے ایک گاؤں بیگوخیل سے حاصل کی اور اس کے بعد انھیں ڈیرہ اسماعیل خان میں وینسم کالج میں داخل کروایا گیا تھا جہاں سے انھوں نے ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا جس کے بعد انھوں نے لکی مروت کالج سے گریجویشن کی...

ان کے بھائی نے بتایا کہ شیر افضل مروت نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھا لیکن ملازمت اختیار نہیں کی تھی، جس کے بعد انھوں نے 1996 میں جوڈیشری کا امتخان پاس کیا اور سول جج تعینات ہوئے۔ اس کے بعد چونکہ اس وقت کی چیف جسٹس افتخار چوہدری بحال ہو گئے تھے اور انھوں نے تمام ڈیپوٹیشن پر تعینات ججز اور لا آفیسرز کو واپس اپنے عہدوں پر آنے کا کہا جس پر شیر افضل نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

حالیہ مہینوں میں جب پی ٹی آئی کے قائدین پر مقدمات قائم کیے گئے تو ابتدا میں تو وہ سابق سپیکر اسد قیصر اور دیگر کے مقدمات میں پیش ہوئے اور ان کی وکالت اور طریقے کو دیکھتے ہوئے پھر وہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر قائم مقدمات کے لیے بھی بطور وکیل پیش ہوتے رہے۔سنہ 2023 میں انھیں پی ٹی آئی کا سینیئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا تھا جبکہ ان دنوں میں وہ جماعت کے قائدین کے خلاف قائم مقدمات میں پیش ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی طور پر کافی متحرک ہو گئے تھے اور اسی دورانیے میں خیبر پختونخوا میں ورکرز کنونشن کے...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

شیر افضل مروت تحریک انصاف عمران خان سیاست پاکستان

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیاپاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیاذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔
مزید پڑھ »

شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان کی جیل انتظامیہ کو ہدایتشیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان کی جیل انتظامیہ کو ہدایتشیر افضل مروت گیٹ پانچ سے اڈیالا جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔
مزید پڑھ »

عمران خان نے شیر افضل مروت کو جیل میں داخل ہونے سے روک دیاعمران خان نے شیر افضل مروت کو جیل میں داخل ہونے سے روک دیاپاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کر دیا، عمران خان نے جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے۔شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔
مزید پڑھ »

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیںعمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیںپاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی اختلافات، صوابی جلسے میں بھی ابھر کر سامنے آگئےپی ٹی آئی اختلافات، صوابی جلسے میں بھی ابھر کر سامنے آگئےشیرافضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ بھی نہ مل سکی اور عاطف خان کو خطاب کا موقع نہیں دیا گیا
مزید پڑھ »

معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد شیر کے بچے کو لاہور سفاری زو میں ہی رکھنے کا فیصلہمعروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد شیر کے بچے کو لاہور سفاری زو میں ہی رکھنے کا فیصلہیہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا، رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا،
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-13 07:09:08