لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان ستمبر میں کر دیا جائے گا۔ رواں ہفتے پرچوں کی دوبارہ مارکنگ شروع ہوگی۔ تھیوری کی بنیاد پر پریکٹیکل کے نمبر دیئے جائیں گے۔
راجا یاسر ہمایوں کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پرچوں کی چیکنگ رکی ہوئی تھی۔ رواں ہفتے پرچوں کی چیکنگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ اجازت ملتے ہی 90 روز میں نتائج کا اعلان کر دیں گے۔ طلبہ اطمینان رکھیں، پریشان مت ہوں۔ پنجاب بھر میں 10 لاکھ سے زائد طلبہ میٹرک نتائج کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں 2 لاکھ 75 ہزار طلبہ نے میٹرک کے امتحانات دے رکھے ہیں۔ شہر میں 27 مارکنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ چیئرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ اجازت ملتے ہی پرچوں کی مارکنگ کا کام شروع کر دیں گے۔ 90 روز سے قبل پرچوں کی مارکنگ کا کام مکمل ہو جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی شہزادی کی بھارت میں اسلام مخالف رجحان کی سخت مذمتمتحدہ عرب امارات کی شہزادی Sheikha Hend Bint Faisal Al Qasimi نے بھارت میں اسلام مخالف رجحان کی سخت مذمت کی ہے اور بھارتی مسلمانوں اورکشمیریوں سے یکجہتی اور
مزید پڑھ »
کورونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا ’ڈیکسامیتھازون‘ ماہرین کی نظر میں کیسے آئی؟ایک ہفتے پہلے تک کووڈ 19 کے مریضوں کی جان بچانے والی کسی بھی دوا کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی لیکن اب ہمارے پاس ڈیکسامیتھازون ہے، جس سے وینٹیلیٹر پر موجود ایک تہائی مریضوں میں موت کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھ »
مہنگائی کی انتہائی کم شرح، سعودی عرب کی رینکنگ میں کتنے درجے بہتری ہوئی؟ریاض : شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے اور مہنگائی کی شرح میں کمی کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر آگیا۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مزید اضافہپاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ polio ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کورونا وائرس، پاکستان میں اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 119 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی تعداد تین
مزید پڑھ »