بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عامر خان کو ایک نئی محبت مل گئی ہے اور وہ اپنی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کرا چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، 59 سال کے سینئر اداکار عامر خان کو ایک نئی محبت مل گئی ہے اور وہ اپنی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کرا چکے ہیں۔ بنگلورو کی ایک خاتون کے ساتھ ان کے سنجیدہ رشتے کی خبر گردش کر رہی ہے، تاہم اس خاتون کے بارے میں ابھی تک آفیشلی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی، جس سے انہوں نے طلاق لے لی۔ بعد ازاں 2005 میں انہوں نے ہدایتکارہ کرن راؤ سے شادی کی، لیکن 2021 میں ان دونوں کی علیحدگی ہو گئی۔ ان کی ذاتی زندگی میں
اتار چڑھاؤ کے باوجود، عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ سچی محبت پر یقین رکھتے ہیں اور رومانٹک فلموں کے مداح ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے بیٹے جنید خان کی فلم 'لویاپا' کے ٹریلر لانچ کے دوران خود کو رومانٹک شخصیت کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک بہت رومانٹک آدمی ہیں اور اس بارے میں ان کی دونوں سابقہ بیویوں سے پوچھا جا سکتا ہے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عامر خان کی نئی محبتبالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کو ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہونے کی شایعات گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، عامر نے ایک بنگلور سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے اپنی نئی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کروا دیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
پشپا 2 بھگدڑ کیس: الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا، پابندیاں ختمسپر اسٹار الو ارجن کو عدالت کی جانب سے متعدد پابندیوں سے چھوٹ مل گئی
مزید پڑھ »
16 سال کی قید کے بعد افغان طالبان کو رہائیکیلی فورنیا کی جیل سے رہائی: 16 برس بعد ایک افغان طالبان کو رہائی مل گئی۔
مزید پڑھ »
عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزائے قیدفیصل واوڈا کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی جب 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
مزید پڑھ »
عمران خان کے وکیل جیل سہولیات سے متعلق مطمئن ہیں، مداخلت کی ضرورت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹچیف جسٹس عامر فاروق کی عمران خان کو جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت، تحریری فیصلہ جاری
مزید پڑھ »
مہاکمبھ میلے سے مشہور ہونے والی مونا لیزا کو بالی ووڈ سے بڑی آفر مل گئیبھارت کے مہاکمبھ میلے سے شہرت پانے والی مونالسا بھونسلے کو کونسی بالی ووڈ فلم کی پیشکش ہوئی؟
مزید پڑھ »