عرفان جونیجو نے یوٹیوب کو خیر باد کہہ دیا
میں نے ٹوئٹر کو بھی چھوڑ دیا ہے اور کیمرہ استعمال کرنا بھی بہت کم کر دیا ہے، یوٹیوبر عرفان جونیجو۔ فوٹو: فائلعرفان جونیجو نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کا عنوان انہوں نے ’آئی کوئٹ‘ لکھا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے یوٹیوب کو خیرباد کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اب کسی بھی ایونٹ یا ایوارڈ کی تقریب میں بھی نہیں جاتا۔ حتیٰ کہ میں نے ٹوئٹر کو بھی چھوڑ دیا ہے اور کیمرہ استعمال کرنا بھی بہت کم کر دیا...
عرفان جونیجو نے یہ بھی کہا کہ جیسے جیسے میری شہرت میں اضافہ ہوا ہے ویسے ہی میں دنیا سے دور ہوتا جا رہا ہوں۔ ولاگ بنانا اس لئے شروع کیا کہ کیوں کہ مجھے ولاگ دیکھنا اچھا لگتا تھا لیکن مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس کے ذریعے میری تمام تر خواہشات پوری ہونے لگیں گی۔ عرفان جونیجو نے کہا کہ میں اب خود اعتمادی اور اضطراب کا شکار ہوں اور یہ تمام مسائل تب سے ہونا شروع ہوئے جب میرے یوٹیوب پر 5 ہزار فلوورز ہوئے تھے۔ ایک لڑکا جو کسی وقت میں اپنی زندگی میں مگن رہتا تھا اور دنیا کو اپنی نظر سے دیکھتا تھا۔ لیکن اب وہی شخص اب دن بدن بد ظن ہوتا جارہا ہے اور یہ سب بھی ولاگ کی وجہ سے ہورہا ہے۔
معروف یوٹیوبر نے یہ بھی کہا کہ ولاگنگ میری زندگی کی ترجیح نہیں رہی ۔ اب میں ولاگ اپنی مرضی سے مخصوص وقت پر ہی بناؤں گا۔ لیکن جو بھی بناؤں گا، دل سے بناؤں گا اور وہ بنانے میں مجھے دل سے خوشی بھی ہوگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کبڈی ورلڈکپ 2020ء: آسٹریلیا نے آذر بائیجان کو پچھاڑ دیا
مزید پڑھ »
فیروزخان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟ اہلیہ نے بتادیا - ایکسپریس اردوفیروزخان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟ اہلیہ نے بتادیا
مزید پڑھ »
بچوں پر مظالم کی ویڈیوز بنانا کیا اچھا کام ہے ؟دعوی تو یہ کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا نے ہماری زندگیوں کو بہت سے لوگوں سے مربوط کر دیا ہے
مزید پڑھ »
خاکی، مرضی سے شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیاخاکی، مرضی سے شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا Khaki Father Killed Daughter Firing pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
سجاد علی کا نیا گانا ’’بارش‘‘ مداحوں کو بھاگیا - ایکسپریس اردوویڈیو میں سجاد علی کی جوانی کا کردار ان کے بیٹے نے ادا کیا ہے
مزید پڑھ »