وفاقی وزیر نے باکو میں آذربائیجان کے وزیراکانومی سے ملاقات کی اور باہمی معاشی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے ساتھ باہمی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم دہراتے ہوئے اقتصادی امور کے وزیرمیکائیل جیباروف کو پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔
اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کے وزیراکانومی سے ملاقات کے بعد باقاعدہ اجلاس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے باہمی تجارت، دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں اضافے پر بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان میرا دوسرا گھر ہے اور یہ ہمارے دلوں کے نزدیک ملک ہے اورہم آذربائیجان کے ساتھ باہمی تعلقات مزید بڑھائیں گے۔
وزارت نجکاری کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مذاکرات کے دوران وزیر اکانومی میکائیل جیباروف کو پی آئی اے، زرعی ترقیاتی بینک، ڈسکوز، یوٹیلیٹی اسٹورز اور دیگر منصوبوں کی نجکاری میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیاخیبرپختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے: وفاقی وزیر نجکاری کو لکھے م خط کا متن
مزید پڑھ »
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہایک دفعہ نجکاری کا عمل شروع ہو جائے تو اس کو تبدیل نہیں کر سکتے، اب پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگیں گے: علیم خان
مزید پڑھ »
پی آئی اے: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو خریدنے کے لیے صرف ایک بولی، 10 ارب روپے کی پیشکشخسارے میں ڈوبی پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں ایک نجی کمپنی کی طرف سے 10 ارب روپے میں اسے خریدنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہپرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت مختلف امور پر سفارشات کی منظوری دی گئی
مزید پڑھ »
کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے ہمیں اعتراض نہیں، وزیر نجکاریمیری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بیچنے کی ذمہ داری ہے، عبدالعلیم خان
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا حکومت 10 ارب سے زائد بولی کے ذریعے پی آئی اے خریدنے کی خواہاں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں، صوبائی بورڈ آف انوسٹمنٹ
مزید پڑھ »