کرکٹ کی سمجھ رکھنے والوں پر مشتمل گورننگ بورڈ بنایا جائے، عاقب جاوید
سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ بورڈ کی ایک پالیسی بنائیں اور بورڈ کو سیاست سے پاک کریں۔
سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ 10 سال بعد سری لنکن ٹیم پاکستان آئی جس پر خوشی ہے، سری لنکا سے ہمارے تعلقات بہت بہتر ہیں، اپنے ملک میں کرکٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، پاکستان کو کھلاڑی نہ ملنے کی وجہ بھی ٹیسٹ کرکٹ کا نہ ہونا ہے جب کہ آسٹریلیا میں ہار کا نہیں بری کارکردگی کا افسوس ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ اور موسی خان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، ایک کھلاڑی کو مکمل سپورٹ دے کر اسے موقع دینا چاہیے، عمران خان جس کا ہاتھ پکڑتے تھے اس کو کھلاتے تھے، انضمام الحق اور سعید انور پر عمران خان کو بھروسہ تھا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز پر 16 سالہ کھلاڑیوں کو کھلانا سمجھ سے باہر ہے، کوچ کے جانے سے کرکٹ بورڈ کے کام نہیں رک جاتے، ہمارے ہاں ایک کوچ جاتا ہے تو ساری پالیسی بدل جاتی ہے، کرکٹ بورڈ میں سیاست کو دور رکھنا چاہیے، نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے 2 ہزار بچہ بے روزگار ہوگیا ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والوں کو موقع ہی نہیں دیا جاتا، عمران خان سے اپیل ہے کہ بورڈ کی ایک پالیسی بنائیں اور بورڈ کو سیاست سے پاک کریں، کرکٹ کی سمجھ رکھنے والوں پر مشتمل گورننگ بورڈ بنایا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دورۂ پاکستان، بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ حکومتی اجازت کی منتظر
مزید پڑھ »
خاندانی سیاست جمہوریت کی نفی کرتی ہیں، وزیراعظمخاندانی سیاست جمہوریت کی نفی کرتی ہیں، وزیراعظم تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان کی خدمات کا اعترافوزیراعظم عمران خان کی خدمات کا اعتراف مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan
مزید پڑھ »
سٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئیکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک اعشاریہ
مزید پڑھ »
’’قصّہ حضرت نوح ؑکا‘‘ہماری ثقافت یعنی اردو اور فارسی کی ثقافت ایک لاجواب خزینہ معلومات ہے۔ خاص طور پر فارسی زبان کے ماہر ادیب مثلاً عمر خیام (رباعیات)، حضرت شیخ سعدی ؒ ... کالم پڑھئے: تحریر: ڈاکٹر عبدالقدیر خان DailyJang
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان 15 دسمبر سے بحرین کا دورہ کریں گے | Abb Takk News
مزید پڑھ »