ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ لانے سے بہتر ہے مارشل لاء لگادیں، ویسے بھی غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے، عمران خان
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 14 مارچ کو میرے گھر زمان پارک پر پولیس اور رینجرز نے حملہ کیا، میرے وکلا نے یقین دہانی دی تھی کہ ہم شامل تفتیش بھی ہوں گےگرفتاری بھی دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر پھر پولیس نے مجھ پر دھاوا بولا، جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر شیلنگ کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ مجھےگرفتار کیا جائےگا، اپنی گرفتاری سے قبل جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ لانے سے بہتر ہے مارشل لاء لگادیں، ویسے بھی غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے وکلا کو کچھ پوائنٹس بتاتا ہوں اسی بنیاد پر غیرملکی جریدےمیں انٹرویو چھپا۔اسد عمر، عمر ایوب،علی نواز، حماد اظہر، حسان نیازی، اعظم سواتی، راجہ خرم نواز اور فرخ حبیب عدالت میں پیش ہوئے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، عمران خانمیں نے کہا تھا مجھے گرفتار کیا گیا تو جی ایچ کیو کے سامنے پُرامن احتجاج کرینگے مگر کبھی پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی
مزید پڑھ »
پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، علی امین گنڈاپورعمران خان کی رہائی کے لیے پوری پارٹی متحرک ہے، وزیراعلیٰ کے پی
مزید پڑھ »
9 مئی مقدمات میں ضمانتوں کی منسوخی، عمران کی گرفتاری کیلئے پولیس کا اڈیالہ پہنچنے کا امکان9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے بعد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری نہیں ڈالی: ذرائع
مزید پڑھ »
کیا 'سمپسنز' کارٹون نے چاہت فتح علی کے بدوبدی سے متعلق پیشگوئی کی تھی؟حال ہی میں اداکار عمران خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جو وائرل ہوگئی
مزید پڑھ »
عدت نکاح کیس: عدالت نے 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے، جج افضل مجوکااسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاکے خلاف اپیلوں پر سماعت کی
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج پر فوج طلب، کرفیو نافذطلبہ کے احتجاج کے دوران اب تک 105 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور پولیس کی ناکامی کے بعد فوج کو طلب کرلیا گیا ہے، رپورٹ
مزید پڑھ »