دو ججوں کو بولنے نہیں دیا گیا، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں، ذاتی طور پر شرمندہ ہوں اور جتنی بھی مذمت کی جائے ان چیزوں کی وہ کم ہے۔ DailyJang
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج، ہمارا مطالبہ ہے کہ عدلیہ سہولت کاری نہ کرے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ کچھ ہوا ہے تو بھی ہمیں حق نہیں کہ مخالفین کے ساتھ اس طرح رویہ رکھا جائے، عثمان ڈار کی والدہ اور دیگر سیاسی برادری کے گھر پر واقعات ہوئے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پورے پورے خاندان کو عدالت میں بلایا گیا، میرے خاندان کے دو لوگ آج سے دو ماہ تک عدالتوں میں جاتے رہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں سیاسی مخالفین کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے سب کو یاد ہے۔
ن لیگ رہنما نے کہا کہ نواز شریف کا بھائی آج ملک کا وزیرِ اعظم ہے، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، آنے والے دنوں میں ہم اداروں کا دفاع کریں گے، پارلیمنٹ کا بھی دفاع ہو گا، عدلیہ کا ایک حصہ ان کی سہولت کاری کر رہا ہے، پارلیمنٹ اس کا بھی جواب دے گی، ٹی ٹی پی جی ایچ کیو پر حملہ کرتی ہے یا پی ٹی آئی کرتی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدالت میں ملزم پیش ہو رہا ہے، عدالت عظمیٰ کا چیف جسٹس کہے دیکھ کر خوشی ہوئی، اٹھ کر گلے ہی لگا لیتے، اس جج سے انصاف کی کیا توقع کرتے ہیں جو ملزم کو کہے وش یو گڈ لک، اعلیٰ ترین عدلیہ کے عہدے کا یہ حال ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جیساریلیف عمران خان کو مل رہا ہے کاش ہمیں بھی ایسا ریلیف ملتا، خواجہ آصفسیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جیسا ریلیف عمران خان کو مل رہاہے کاش ہمیں بھی ایسا ریلیف ملتا، ۔۔۔
مزید پڑھ »
سیاست میں مداخلت سے انکار پر فوج اور آرمی چیف پر حملے کیے جا رہے ہیں، پی ڈی ایمپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آرمی چیف کے خلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے۔ DailyJang
مزید پڑھ »
’’حکومت نے اپنی حرکتوں سے عمران خان کا سیاسی قد مزید بڑھادیا‘‘پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ راناثناءاللہ، مریم نواز اور خواجہ آصف نے اپنی حرکتوں
مزید پڑھ »
عمران خان کو جن سے خطرہ ہے ان کےحوالےکرنے کی تیاری ہے، بابر اعواناسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جن سے خطرہ ہے ان کےحوالےکرنے کی تیاری ہے
مزید پڑھ »
ملک کو جلانے والوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے، مریم اورنگزیباسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب عدالتوں کے فیصلے مجرموں کی پشت پناہی کرتے ہیں اس وقت عدالتوں کی بےتوقیری ہوتی ہے، ملک کو جلانے والوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »
وہیل چیئر نہ حفاظتی بالٹیعمران خان خود چل کر کمرہ عدالت پہنچےپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچادیا گیا ۔عمران خان کی وہیں پر بائیو میٹرک ہوئی جہاں سے ان کو گرفتار کیا گیا تھا ۔
مزید پڑھ »