عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لیے بڑی خوش خبری مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
ریاض: عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لیے ایک اور خوش خبری سامنے آگئی، زائرین اور عازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ’’عنایہ‘‘ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے سعودی شہر مدینہ میں عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لیے ’’عنایہ ‘‘ پروگرام کے تحت دو مراکز کا افتتاح کردیا ہے جس کے تحت عازمین اور زائرین کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مدینے میں عنایہ کے دو سینٹر قائم کیے گئے ہیں جن میں سے ایک مسجد نبوی کے بالمقابل جنت البقیع کے ساتھ جبکہ دوسرا سینٹر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ایئر پورٹ پر قائم کیا گیا ہے، مذکوہ سینٹرز کے قیام کا مقصد بہترین خدمات مہیا کرنا ہے۔
مذکورہ سینٹروں میں 30 قسم کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں جن میں 16 ڈیجیٹل سروسز جبکہ 14 خدمات کی فراہمی کے لیے کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ عربی زبان میں عنایہ کا مطلب دیکھ بھال، رہنمائی اور تعاون فراہم کرنا ہے۔ عنایہ سینٹر میں اردو، ترکی، انگلش، عربی، انڈونیشین کے علاوہ دیگر زبانیں بولنے والی کارکن خواتین کوبھی متعین کیا گیا ہے تاکہ وہ عازمین حج اور عمرہ زائرین سے ان کی ضرویات اور دیگر معلومات حاصل کرسکیں۔ سینٹر میں خودکار سروس کے تحت خصوصی کمپیوٹرائز مشینں بھی نصب کی گئی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہزاروں افراد کے قتل کے بعد امریکا اور طالبان میں مفاہمت کاامکانکابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں ہزاروں افراد کے قتل اور لاکھوں کو زخمی ہونے کے
مزید پڑھ »
امریکی سینیٹ نے امریکا کے صدر کے ایران پر حملے کے اختیارات محدود کردیئےامریکی سینیٹ نے امریکا کے صدر کے ایران پر حملے کے اختیارات محدود کردیئے US Senate Votes Limit Trump War Powers Iran POTUS StateDept USAO_SC DeptofDefense SenateFloor realDonaldTrump SenateDems
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ کے لیبیا میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود دوبارہ لڑائی چھڑ گئیاقوام متحدہ کے لیبیا میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود دوبارہ لڑائی چھڑ گئی UnitedNations Libya Ceasefire Fights UN
مزید پڑھ »
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات مکمل، منی بجٹ نہیں آئے گااسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات مکمل ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ نہیں آئے گا اور جون تک ٹیکسز میں اضافہ بھی نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات مکمل ہوگئے، مشیر خزانہ حف
مزید پڑھ »
اسپتال میں لرزہ خیز قتل، قاتل ڈاکٹر اور پولیس کے بھیس میں آئےقاتلانہ حملے میں بچ جانے والے قیدی گینگسٹر پر دوبارہ حملہ، پولیس اور ڈاکٹر کے بھیس میں آئے قاتلوں نے لمحوں میں گینگسٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مذکورہ واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا، اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2
مزید پڑھ »
ملتان: دنیا میڈیا گروپ کے زیراہتمام 3 روزہ زرعی نمائش اور کانفرنس کی تیاریاں مکمل
مزید پڑھ »