اس مضمون میں غزہ کی تباہی کی بجائے غربِ اردن میں تعلیم کی خدمات پر زور دیا گیا ہے۔
اس مضمون میں ہم غزہ کی بات نہیں کریں گے جہاں تمام تعلیم گاہیں ملبے کا ڈھیر ہیں۔ سوا چھ لاکھ طلبا اور ساڑھے بائیس ہزار اساتذہ کس حال میں ہیں کچھ پتہ نہیں۔ بس اتنا معلوم ہے کہ اب تک چھیالیس ہزار سے زائد جاں بحق ہونے والوں میں بارہ ہزار طلبا اور پانچ سو اساتذہ بھی شامل ہیں۔ لگ بھگ سوا لاکھ زخمیوں میں کم از کم سولہ ہزار طلبا اور ڈھائی ہزار اساتذہ ہیں۔بیس لاکھ دربدروں میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔ان میں سے پندرہ لاکھ نے کھنڈرات ، خیموں ، اسپتالوں اور عبادت گاہوں کے ملبے اور اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے
انرا کے تباہ حال اسکولوں میں پناہ لے رکھی ہیں۔ باق رہ دو تپتی گرمیوں کے بعد دوسرا موسمِ سرما کھلے آسمان تلے گذار رہے ہیں۔ سات اکتوبر دو ہزار سات کو غزہ کی چھ یونیورسٹیوں سمیت اعلیٰ تعلیم کے اٹھارہ اداروں میں ستاسی ہزار طلبا و طالبات پڑھ رہے تھے۔ ان میں سب سے معروف انیس سو اٹھہتر سے قائم اسلامک یونیورسٹی کے انگریزی ڈپارٹمنٹ کی عرب دنیا میں شہرت تھی۔ اس ڈپارٹمنٹ میں ڈیڑھ ہزار طلبا و طالبات تھے۔ جب کہ یونیورسٹی میں سترہ ہزار طلبا کا انرولمنٹ تھا۔ ان میں تریسٹھ فیصد طالبات تھیں۔ مگر اسرائیلی فوج نے سب تباہ کر دیا۔ چنانچہ فی الحال ہم غربِ اردن کے تعلیمی نقشے کی بات کریں گے۔ فلسطینی والدین کے نزدیک چھت اور غذا کے بعد پہلی ترجیح تعلیم ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کا بیس فیصد بجٹ تعلیم کے لیے مختص ہے ( پاکستان کا تعلیمی بجٹ دو فیصد کے لگ بھگ ہے )۔ اس وقت غربِ اردن میں فعال بارہ یونیورسٹیوں میں سے اکثریت نجی جامعات کی ہے۔ پہلی جامعہ بیت الحم کیتھولک یونیورسٹی انیس سو تہتر میں ویٹیکن کے تعاون سے قائم ہوئی۔ اس میں مسلمان طلبا کا تناسب اٹھہتر فیصد ہے۔ رام اللہ کے مضافاتی قصبے بیرزیت میں لبرل آرٹس اور سائنس کی پہلی سیکولر یونیورسٹی انیس سو پچھتر میں ایک صدی سے تعلیم کے لیے وقف معروف کرسچن ناصر فیملی نے قائم کی۔ اس وقت بیرزیت تعلیمی رینکنگ کے اعتبار سے فلسطین کی اول اور عرب دنیا کی ٹاپ پچاس یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ بیرزیت یونیورسٹی میں پہلے سال چار سو طلبا کا داخلہ ہوا۔ آج اس کی نو فیکلٹیز میں انڈر گریجویٹ سے پوسٹ گریجویٹ تک ایک سو بیس اکیڈمک پروگرامز میں چودہ ہزار طلبا داخل ہیں۔ طالبات کا تناسب تریسٹھ فیصد ہے۔ اب تک بیرزیت سے چون ہزار طلبا فارغ التحصیل ہوئے ہیں
غربِ اردن تعلیم یونیورسٹی بیرزیت یونیورسٹی بیت الحم کیتھولک یونیورسٹی فلسطین
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
غزہ کے تباہ حال تعلیمی اداروں کے برعکس، غرب اردن میں تعلیمی ترقییہ مضمون غزہ کے تباہ حال تعلیمی اداروں اور اس کی تباہی کے نتیجے میں طلبہ اور اساتذہ کے حالات کو پیش کرتا ہے، اور پھر غرب اردن میں تعلیمی ترقی اور پڑھنے کی بڑھتی رواج کو دکھاتا ہے۔
مزید پڑھ »
وفاقی تعلیمی بورڈ ترمیمی آرڈیننس جاری، چیئرمین کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کو تفویضچیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ کی دو ٹرمز کی شرط ختم کرکے قابل تجدید کردیا گیا ہے، آرڈیننس
مزید پڑھ »
نوجوان نسل کو تخریبی سرگرمیوں میں مبتلا کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، گورنر پنجابروز روز احتجاج کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہے اور تعلیم حاصل کرنے والوں کا بہت نقصان ہوا ہے، سردارسلیم حیدر
مزید پڑھ »
یوٹیوب نے آٹو ڈبنگ فیچر متعارف کرا دیایہ فیچرلاکھوں کی تعداد میں موجود معلوماتی یا تعلیمی یوٹیوب پارٹنر پروگرام چینلز کے لئے دستیاب ہے
مزید پڑھ »
پارا چنار: راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےبندمرکزی شاہراہ کوکھولنےاور محفوظ بنانے تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے: تعلیمی اداروں کے سربراہان کا اعلان
مزید پڑھ »
بلوچستان؛ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاریشدید سرد علاقوں میں 16 دسمبر تا 28 فروری اور گرم علاقوں میں 22 تا 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی
مزید پڑھ »