اسرائیلی طیاروں نے ایک عمارت پر بم برسائے جس سے عمارت گرگئی اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا: خلیجی میڈیا
/ فائل فوٹوخلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے المنارہ میں حملہ کرتے ہوئے 14 بچوں سمیت 38 افراد کو شہید کردیا جب کہ شہید ہونے والے 13 بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی طیاروں نے ایک عمارت پر بم برسائے جس سے عمارت گرگئی اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جس سے مرکزی عمارت میں موجود افراد سمیت آس پاس کی عمارتوں میں موجود دیگر افراد کی بھی شہادتیں ہوئیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں باقی ماندہ کام کرنے والے چند اسپتالوں میں سے ایک کمال عدوان اسپتال پر بھی حملہ کیا گیا اور اسرائیلی افواج اسپتال کے اندر داخل ہوگئیں۔
دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملے اور حزب اللہ کے جوابی حملے جاری ہیں، گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں 3 صحافی جاں بحق ہوئے جب کہ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں 10 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں اور 24 زخمی ہوئے۔حسبیہ کے علاقے میں نہ تو انخلا کے احکامات تھے اور نہ کوئی وارننگ دی گئیہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں، یرغمالی اسی صورت واپس ملیں گے جب غزہ پرجارحیت ختم کرکے اسرائیلی فوج کا انخلا ہوگا:اسامہ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکراگیا؛ 4 ہلاکتیںہیلی کاپٹر میں ایک ہی خاندان کے ایک بچے سمیت 4 افراد سوار تھے
مزید پڑھ »
غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہیداسرائیلی فورسز نے ایک ہفتے میں 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا، رپورٹ
مزید پڑھ »
لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کررہے ہیں، اسرائیلی آرمی چیفاسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 72 افراد شہید ہوئے، لبنانی وزارت صحت
مزید پڑھ »
بیروت پر حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب سمیت حزب اللہ کے 3 رہنما شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰاسرائیل کے بیروت پر حملے میں 6 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے، رپورٹ
مزید پڑھ »
غزہ کے پناہ گزین اسکول میں اسرائیل کی شیلنگ، خواتین اوربچوں سمیت 18فلسطینی شہید، متعدد زخمیاسرائیلی ٹینکوں نےمشرقی غزہ کےعلاقے نصیرات میں اسکول کو نشانہ بنایا جہاں پناہ گزین قیام پذیرہیں : غیر ملکی میڈیا
مزید پڑھ »
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل، شہید صحافیوں کی تعداد 175 ہوگئیاسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز شمالی غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں 19 سالہ نوجوان صحافی حسن حماد کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے
مزید پڑھ »