فلپائن میں داعش کمانڈر سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں ہلاک
فلپائن کے جنگلات میں داعش کمانڈر طلحہ جمساہ المعروف ابو طلحہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اپنے قریبی ساتھی کے ہمراہ مارا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں عسکریت پسندی کی داغ بیل ڈالنے اور داعش کی سربراہی کرنے والا ابو طلحہ سولو صوبے کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔ فلپائنی فوج نے ابو طلحہ کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ابوطلحہ کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مدد فراہم کی تھی۔
فلپائنی حکومت رواں برس ہونے والے تین خود کش حملوں کا مرکزی کردار ابوطلحہ کو سمجھتی ہے، ان حملوں میں سے ایک حملہ فلپانئی فوج پر بھی کیا گیا تھا جس کے بعد ابو طلحہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کی کوششوں کو تیز کردیا گیا تھا۔ ابو طلحہ نے عربی زبان سے واقفیت کے باعث عسکری پسند جنگجوؤں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور داعش نے بھی عربی سے واقفیت کی اضافی خاصیت کی وجہ سے ہی ابو طلحہ کو فلپائن میں امیر مقرر کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 جاں بحق، خیبر پختون خوا میں مرض میں کمیکراچی میں ڈینگی سے مزید 2 جاں بحق، خیبر پختون خوا میں مرض میں کمی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں کرتارپور راہداری کے بارے میں تصویری نمائش کا اہتمامبرسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں کرتارپور راہداری کے بارے میں تصویری نمائش کا اہتمام Pakistan KartarpurCorridor ReligiousHeritage Highlighted Brussels Pictures pid_gov MoIB_Official ForeignOfficePk
مزید پڑھ »
بلوچستان اور کے پی میں بارش، برفباری موسم خوشگوار سردی میں اضافہبلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بادل کھل کر برسے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی نظارے اور بھی حسین اور موسم بھی مزید سرد ہوگیا
مزید پڑھ »
پانچ سال میں دنیا بھر میں گدھوں کی تعداد آدھی رہ جائیگی، رپورٹ - ایکسپریس اردوچین میں دوا سازی کے لیے سالانہ 50 لاکھ گدھوں کی کھالیں استعمال کی جاتی ہیں، رپورٹ
مزید پڑھ »
امریکا، سی پیک میں کرپشن کے الزامات میں احتیاط کرے، چین - World - Dawn News
مزید پڑھ »