قسم کھاتاہوں شہبازشریف نےکبھی کرپشن نہیں کی،راناثنا

پاکستان خبریں خبریں

قسم کھاتاہوں شہبازشریف نےکبھی کرپشن نہیں کی،راناثنا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 51%

قسم کھاتا ہوں شہباز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی، راناثنا SamaaTV

Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 6 mins agoمسلم ليگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحريک انصاف ن ليگ کے منصوبوں کو اپنا نام دے کر پيش کر رہی ہے۔ انہوں نے قسم اٹھا کر کہا کہ شہباز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی۔ نیب کی بدترین انتقامی کارروائیوں کے پیچھے عمران خان ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ن ليگ کے منصوبوں کو تحريک انصاف اپنا نام دے رہی ہے، انصاف صحت کارڈ وہی ہے جو ن ليگ نے شروع کيا تھا، سیف سٹی منصوبہ ديکھ کر وزيرعظم حيران ہوئے اور وزيراعلی کو ڈانٹا، عمران خان نے بزادر کو کہا اس منصوبے کی تشہير کيوں نہيں کرتے۔

رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ قسم اٹھا کر کہتا ہوں شہباز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی، نیب کی بدترین انتقامی کارروائیوں کے پیچھے عمران خان ہیں۔ ایک سوال کے موقع پر سینیر رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں میگا پروجیکٹ میں 682 ارب روپے کی بچت کی، مہنگائی کے خلاف احتجاج میں مسلم لیگ ن صرف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی بلکہ قیادت کرے گی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان باتوں کا جواب دینے کی بجائے ٹی ٹی کرتی ہیں، وہ محترم خاتون ہیں ان کو ایسے بدتمیزی زیب نہیں دیتی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

SAMAATV /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عراق میں غیر ملکی افواج کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ - ایکسپریس اردوعراق میں غیر ملکی افواج کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ - ایکسپریس اردوکسی بھی گروپ نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی
مزید پڑھ »

آئی ایم ایف کی مزید شرائط ماننا 22 کروڑ عوام کا معاشی قتل ہے : مریم اورنگزیبآئی ایم ایف کی مزید شرائط ماننا 22 کروڑ عوام کا معاشی قتل ہے : مریم اورنگزیبآئی ایم ایف کی مزید شرائط ماننا 22 کروڑ عوام کا معاشی قتل ہے : مریم اورنگزیب Marriyum_A pid_gov PTIofficial IMF
مزید پڑھ »

ڈیمنشیا: کیا پاکستان آنے والے وقت کے لیے تیار ہے؟ڈیمنشیا: کیا پاکستان آنے والے وقت کے لیے تیار ہے؟کسی حادثے، بیماری، یا ذہنی دباؤ کی صورت میں یادداشت کی کمزوری ہی صرف ڈیمنشیا نہیں بلکہ یہ یادداشت کے علاوہ کئی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کی بتدریج کمزوری کا نام ہے۔
مزید پڑھ »

“وزیراعظم نے فضل الرحمان کےخلاف آرٹیکل 6 کی بات نہیں کی”“وزیراعظم نے فضل الرحمان کےخلاف آرٹیکل 6 کی بات نہیں کی”اسلام آباد: معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کی بات نہیں کی۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو کو غلط انداز میں لیا گیا ہے، وزیراعظ
مزید پڑھ »

ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، خواجہ آصفہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، خواجہ آصفاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی قدغن لگائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »

جنوبی افریقہ کی پاکستان آ کر کھیلنے سے معذرتجنوبی افریقہ کی پاکستان آ کر کھیلنے سے معذرتجنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس کے کھلاڑی بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اس دباؤ کی وجہ سے ان کے لیے پاکستان آکر کھیلنا ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-29 01:19:31