قصور میں بجلی چوری کا چنگا حال ہے ۔ لیسکو کے افسران بجلی چوروں کے آگے بے بس ہیں۔
26 ہزار 9 سو 81 مقدمات درج کرائے جانے کے باوجود بجلی چوروں سے اربوں روپے کی ریکوری نہ ہوسکی۔ لیسکو حکام قصور کے بجلی چوروں کے آگے بے بس ہوگئے، ایک سال میں قصور میں 37 ارپ 20 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لیسکو کیلئے قصور درد سربن گیا ہے۔ لیسکو کے 7 سرکلز میں سے سب سے زیادہ بجلی چوری قصور سرکل میں کی جارہی ہے۔ سیاسی مداخلت اور بااثر افراد کی پشت پناہی کے باعث لیسکو افسران بجلی چوروں کیخلاف کارروائی نہیں کر پاتے، اگر کوئی افیسر
دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بااثر بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتا ہے تواسے مقامی اراکین اسمبلی کی طرف سے شدید مخالفت اور مخاصمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیسکو دستاویزات کے مطابق قصور سرکل میں بجلی چوری کی وجہ سے پوری کمپنی کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔قصور رورل ڈویژن میں 8 ارب 64 کروڑ، 80 لاکھ، پھول نگر ڈویژن میں 9 ارب 62 کروڑ، 90 لاکھ، چونیاں ڈویژن میں 9 ارب،38 کروڑ، 70 لاکھ، قصور سٹی ڈویژن میں 5 ارب، 66 کروڑ، 70 لاکھ اور کوٹ رادھا کشن ڈویژن میں 2 ارب،87 کروڑ، 70 لاکھ روپے کی بجلی چوری کی گئی۔بجلی چوروں کو 84 کروڑ، 89 لاکھ، 63 ہزار روپے کے ڈی بل چارج کیے گیے لیکن اس میں سے صرف 33کرور 68 لاکھ، 67 ہزار 911 روپے وصول کیے جاسکے۔ذرائع کے مطابق قصور سرکل میں بجلی چوروں کوبا اثر سیاسی خاندانوں کی سرپرستی حاصل ہے، یہی وجہ ہے بجلی چوروں کی نشاندہی کے باوجود انتظامیہ ان کیخلاف کارروائی میں لیسکو حکام کا ساتھ نہیں دیتی۔جس کی وجہ سے بجلی چوروں پر مقدمات درج کروانے میں لیسکو افسران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر مقدمہ درج ہو بھی جائیں تو ان کو پکڑ ا نہیں جاسکتا۔ لیسکو ذرائع کے مطابق اگر قصور کے بجلی چوروں کو سیاس پشت پناہی نہ ہوتو قومی خزانے کو سالانہ 40 ارب روپے کی بجلی چوری سے ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے
بجلی چوری لیسکو قصور سیاسی مداخلت اقتصادی نقصان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لیسکو حکام قصور کے بجلی چوروں کے آگے بے بس، ایک سال میں 37 ارب سے زائد کی بجلی چوری26 ہزار 9 سو 81 مقدمات درج کرائے جانے کے باوجود بجلی چوروں سے اربوں روپے کی ریکوری نہ ہوسکی۔
مزید پڑھ »
لوبیا کی آڑ میں امریکی بادام کی اسمگلنگ، خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا انکشاففروری میں لوبیا کی آڑ میں چھلے ہوئے امریکن بادام کے 84کنٹینرز کلیئر کرائے گئے، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ
مزید پڑھ »
مکھن کی جگہ نباتاتی تیل زیادہ مفیدجو لوگ مکھن زیادہ کھاتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے
مزید پڑھ »
افغان حکام کی طرف سے جرگہ فیصلہ پر عمل میں تاخیر، طورخم گزرگاہ نہ کھولی جا سکیتجارتی گزرگاہ بند ہونے سے 3 ملین ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور 24 دنوں میں 72 ملین ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے، کسٹم حکام
مزید پڑھ »
رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی دینے کا فیصلہسولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ کوئی آگے ہے، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے
مزید پڑھ »
جنوبی افریقہ میں شدید بجلی بحران، ملک بھر میں بلیک آؤٹ کا خطرہملک کے کئی بڑے حصوں میں اچانک بجلی بند کر دی گئی، جس پر عوام اور کاروباری حلقے شدید برہم ہیں
مزید پڑھ »