ویمن فٹ بال ٹیم آج قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوگی جہاں دوستانہ میچ سے قبل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد ہوگا
وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی اجازت کے بعد قومی ویمن فٹ بال ٹیم کو سعودی عرب ویمن فٹ بال ٹیم سے دوستانہ میچ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا اورقومی ٹیم آج قطر کے شہر دوحا روانہ ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ سے اجازت ملنے کے بعد پی ایس بی نے منگل کو این او سی جاری کیا اور اب قومی ویمن ٹیم آج اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجائے گی۔ قومی ویمن فٹ بال ٹیم کو اہم اجازت نامے کے اجرا میں تاخیر کے سبب تمام منتخب کھلاڑی قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکیں، برطانوی شہریت کی حامل قومی ویمن کپتان ماریہ خان اور کھلاڑی یسریٰ خان براہ راست لندن سے دوحا پہنچیں گی۔
سعودی ویمن فٹ بال ٹیم سے دوستانہ ویمن میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا جبکہ میچ سے قبل قطر میں سہ روزہ قومی ویمن کیمپ کا انعقاد ہوگا، دوحہ میں کیمپ کے اخراجات سعودی فٹ بال فیڈریشن برداشت کرے گی۔ پاکستان کے اسکواڈ میں 8 رکنی اسپورٹنگ اسٹاف بھی شامل ہے، دوستانہ میچ کے بعد قومی ویمن ٹیم 9 دسمبر کو واپس وطن پہنچ جائے گی۔Dec 02, 2024 04:18 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی ویمن ٹیم سے دوستانہ فٹبال میچ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تاحال این او سی نہ مل سکااین او سی کا اجرا ممکن نہیں، پاکستان اسپورٹس بورڈ کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے خط کے ساتھ ضروری تفصیلات فراہم نہیں کیں گئیں: ذرائع
مزید پڑھ »
پاکستان بیس بال ٹیم کو یونائیٹڈ عرب کلاسک میں شرکت کیلئے این او سی مل گیااس ایونٹ میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، فلسطین، افغانستان، نیپال، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں
مزید پڑھ »
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے این او سی جاریایونٹ 23 نومبر سے شیڈول ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 25 نومبر کو لاہور میں ہوگا
مزید پڑھ »
کھیل اور سیاحت میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، بھارتی شہری اپنی حکومت پر پھٹ پڑےمودی سرکار کا چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کو نہ بھیجنے اور کبڈی ٹیم کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ افسوسناک ہے، بھارتی شہری
مزید پڑھ »
پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰپی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھ دی، پاک بھارت میچ بھارت میں ہوگا، 2031 تک قومی ٹیم بھارت نہیں جائے گی
مزید پڑھ »
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کو تاحال پاکستان آنے کی منظوری نہ مل سکیوزارت کھیل سے این او سی ملنے کے باوجود بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس ملنے کا انتظار ہے
مزید پڑھ »