لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے شفیق آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔
تفصیل کے مطابق لاہور میں ایک اور خلاف ضابطہ عمارت کی تعمیر قیمتی جانیں نگل گئی۔ تھانہ شفیق آباد کے قریب زیر تعمیر پلازہ کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور 2 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دیدیا۔ ترجمان ریسکیو محمد فاروق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمارت بغیر سیفٹی اقدامات کے تعمیر کی جارہی تھی۔ جاں بحق افراد کی شناخت خضر حیات، ابو ہریرہ اور عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہد کے مطابق جمعہ کی نماز کے وقت یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 4 کنال اراضی پر مشتمل پلازہ پر عرصہ دراز سے کام جاری تھا۔ تفتیش کے بعد جگہ کے مالک کا تعین کیا جا سکے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظورلندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور NawazSharif ChaudhrySugarMillsCase MedicalReport ExemptPlea AccountabilityCourt Pakistan PMLN president_pmln pmln_org Marriyum_A MaryamNSharif pid_gov Dr_FirdousPTI
مزید پڑھ »
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: لاہور ہائیکورٹ کو فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم
مزید پڑھ »
لاہور میں 14 سال کی ملازمہ پر مالکن کا بدترین تشدد، بال کاٹ دیےلاہور: پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 14 سال کی گھریلو ملازمہ پر مالکن نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے اس کے سر کے بال کاٹ دیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک اور حوا کی بیٹی خود عورت کے ظلم کا شکار ہو گئی، گھر میں کام کرنے والی چودہ س
مزید پڑھ »
پی ایس ایل: کراچی کنگز اور لاہور قلندرز ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے بیتابلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں معیاری کرکٹ کے سبب لی میں شامل فرنچائزز سے مداحوں کی قربت بھی حقیقی ہے، شائقین کرکٹ نے ایونٹ کے گزشتہ چار ایڈیشنز میں روایتی حریفوں کے درمیان سنسنی خیزی کا بھی خوب لطف اٹھایا ہے۔
مزید پڑھ »
ضلع عمرکوٹ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاسعمرکوٹ (سید ریحان شبیر) شجرکاری مہم ایک قومی فریضہ ہے جوکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے
مزید پڑھ »