لاہور: لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گلے میں ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے پتنگ بازوں کو پکڑنے کے بجائے چپ سادھ لی، پتنگ
کی ڈور نے ایک اور نوجوان کی زندگی کی ڈور کاٹ دی۔ نشتر کالونی کے علاقے لیل گاؤں میں رنگ روڈ کے قریب ڈولفن اہلکار گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ڈولفن اہلکار کی شناخت صفدر کے نام سے ہوئی، برکی کا رہائشی صفدر ٹاؤن شپ میں ڈیوٹی کر رہا تھا اور صبح ساڑھے پانچ بجے ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا۔ جاں بحق ہونے والے ڈولفن اہلکار صفدر کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ نشتر کالونی پولیس نے جاں بحق ہونے والے ڈولفن اہلکار کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: لاہور ہائیکورٹ کو فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم
مزید پڑھ »
لاہور میں 14 سال کی ملازمہ پر مالکن کا بدترین تشدد، بال کاٹ دیےلاہور: پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 14 سال کی گھریلو ملازمہ پر مالکن نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے اس کے سر کے بال کاٹ دیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک اور حوا کی بیٹی خود عورت کے ظلم کا شکار ہو گئی، گھر میں کام کرنے والی چودہ س
مزید پڑھ »
پی ایس ایل: کراچی کنگز اور لاہور قلندرز ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے بیتابلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں معیاری کرکٹ کے سبب لی میں شامل فرنچائزز سے مداحوں کی قربت بھی حقیقی ہے، شائقین کرکٹ نے ایونٹ کے گزشتہ چار ایڈیشنز میں روایتی حریفوں کے درمیان سنسنی خیزی کا بھی خوب لطف اٹھایا ہے۔
مزید پڑھ »
لاہور میں افسوسناک حادثہ، زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے چار مزدور جاں بحقلاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے شفیق آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھ »