لندن میں چاقو کے وار سے دو افراد ہلاک، حملہ آور مارا گیا - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

لندن میں چاقو کے وار سے دو افراد ہلاک، حملہ آور مارا گیا - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

لندن میں چاقو کے وار سے دو افراد ہلاک، حملہ آور مارا گیا

لندن میں خنجر کے وار سے دو افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے والا دہشت گرد پولیس کے ہاتھوں مارا گیا برطانیہ میں لوگوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

لندن کے مصروف علاقے لندن برج پر ایک شخص نے پہلے کہا کہ اس کے سینے پر بم بندھا ہوا ہے اور اس کے بعد اس نے وہاں موجود کئی افراد پر تیزدھار چاقو سے وار کیے اور انہیں زخمی کردیا بعد ازاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کے پاس ایک نہیں دو خنجر تھے۔ پولیس نے فوری طور فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا لیکن اس سے قبل وہ ایک شخص کو ہلاک کرچکا تھا، پولیس نے مرنے والے کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ لندن پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

لندن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ شخص نے کئی لوگوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا۔ اس کے بعد لندن شہر کی خاص پولیس فورس نے اس پر دو فائر کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تاہم اس نے سینے پر جو بم باندھا ہوا تھا وہ جعلی تھا۔ اس واقعے میں نصف سے زائد وہ لوگ زخمی ہوئے ہیں جو لندن برج سے گزر رہے تھے۔ واقعے کے بعد لندن کے میئر صادق خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ میٹرو پولیٹن پولیس سے رابطے میں ہیں اور انہیں واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لندن برِج حملہ: حملہ آور سمیت تین افراد ہلاکلندن برِج حملہ: حملہ آور سمیت تین افراد ہلاکپولیس کے مطابق اس حملے میں، جسے وہ دہشتگردی قرار دے رہی ہے، کئی افراد کو چاقو سے نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھ »

’اداروں کے تصادم کے خواہشمندوں کے لیے مایوسی کا دن ہے‘’اداروں کے تصادم کے خواہشمندوں کے لیے مایوسی کا دن ہے‘پاکستانی فوج کے سربراہ کی مدتِ ملازمت میں مشروط توسیع کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان عناصر کے لیے مایوسی کا باعث ہو گا جو اداروں کے تصادم کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے۔
مزید پڑھ »

آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے قانون سازی حکومت کے لئےاعزاز ہوگا، اٹارنی جنرلآرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے قانون سازی حکومت کے لئےاعزاز ہوگا، اٹارنی جنرلاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور علی خان نے کہاہے کہ آرمی
مزید پڑھ »

لندن برج پر چاقو سے حملہ، پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک - World - Dawn Newsلندن برج پر چاقو سے حملہ، پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک - World - Dawn News
مزید پڑھ »

نواز شریف کا لندن کے گائیز ہسپتال میں پی ای ٹی سکیننواز شریف کا لندن کے گائیز ہسپتال میں پی ای ٹی سکینلندن: (دنیا نیوز) نواز شریف کا لندن کے گائیز ہسپتال میں پی ای ٹی سکین کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کافی دیر تک ہسپتال میں موجود رہے۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ ٹیسٹ سے مرض کی تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-06 05:33:00