اس پیker قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی پیشکش کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے تیار ہیں.
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنی خدمات پیش کردیں۔ اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کے لیے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کل ایوان میں ہونے والی بحث خوش آئند تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں ویراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا
تھا کہ جب تک حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈائیلاگ نہیں ہوگا یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ یہ کمیٹی ہے اور ہم سیاسی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی اس کے لیے کوشش کریں گے اور مجھے امید ہے کہ اس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلے گا۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بھی حکومت کو مذاکرات کی پیش کش کرچکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہمیں مذاکرات کے ذریعے راستہ فراہم کرے
مذاکرات حکومت اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمر ایوب جوڈیشل کمیشن سے مستعفی، بیرسٹر گوہر کو شامل کرنے کی سفارشقائد حزب اختلاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو خط کے ذریعے کمیشن سے استعفے سے آگاہ کردیا
مزید پڑھ »
گنڈاپور سے مذاکرات کیلئے رابطہ ہوا ہے، دیکھنا ہے حکومت کتنی سنجیدہ ہے: اسد قیصراہم بات یہ ہےکہ عمران خان نے علی امین کو مذاکرات کی اجازت دی ہے: سابق اسپیکر قومی اسمبلی
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی اجلاس: وزرا کی لگاتار غیر حاضری، ڈپٹی اسپیکر کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزرا کی غیر حاضری پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی برہم، ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا
مزید پڑھ »
10ماہ کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 573 اہلکاروں سمیت 924 افراد شہید، 341 دہشتگرد ہلاکوزارت داخلہ نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیلات کر دیں
مزید پڑھ »
حکومت سے ابھی مذکرات نہیں ہوئے، عمر ایوبایاز صادق کے ساتھ صرف ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت ہوئی تھی، پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
شہدا اور لاپتا کارکنان کے اہلخانہ کو ہراساں کیا جارہا ہے، زرتاج گلاسپتالوں کا ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کیا جائے، رکن قومی اسمبلی
مزید پڑھ »