لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نظرثانی کمیٹی کو مریم نواز کی درخواست پر فیصلے کا حکم دیا۔ مزید پڑھیں: DawnNews Pakistan MaryamNawaz LHC ECL
لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو 7 روز میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ ان کی موکلہ پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹرسز کا الزام لگا کر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ حکومتی وزرا بار بار کہہ رہے ہیں کہ وہ مریم نواز کو ملک سے باہر نہیں جانے دیں گے، حکومت خود مریم نواز کو باہر جانے نہیں دینا چاہتی تو حکومت کو کیسے درخواست دے دیں۔
اس پرعدالت نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے اپنے اپنے کام کریں، جس پر وکیل نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے مریم نواز کو ان کے پاس جانا ہے اور مریم نوازحکومت کو کیسے درخواست دیں حکومت تو ان کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے تیار بیٹھی ہے۔ درخواست میں مریم نواز کی جانب سے موقف اپنایا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیمار والدہ کو چھوڑ کر بیرون ملک سے والد کے ساتھ واپس آئی لیکن میرا موقف سنے بغیر ہی نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے بھی لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی تھی، جہاں لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کرنے کے بعد انہیں پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔خیال رہے کہ 8 اگست 2019 کو چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ کی نائب صدر کو ان کے کزن یوسف عباس کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں 25 ستمبر2019 کو احتساب عدالت نے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگیکیا عدالت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالے گی؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
مریم نواز کی نام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست خارجمریم نواز کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج پڑھیے journalistlhr کی رپورٹ SamaaTV
مزید پڑھ »
ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے مریم نواز کابھی ہائیکورٹ سے رجوع،سماعت مقرر ہوگئیلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی سینئر
مزید پڑھ »
مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست سماعت کےلئے مقررمریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست، سماعت کب ہوگی؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates MaryamNawaz LahoreHighCourt
مزید پڑھ »
مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقررمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »