مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کے دوران خاص انتظامات؟

پاکستان خبریں خبریں

مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کے دوران خاص انتظامات؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

مسجد کو 24 گھنٹے معطر رکھنے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔اسی طرح قالینوں اور فرش کی صفائی اور سینیٹائزنگ دن بھر جاری رہتی ہے۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جنرل اتھارٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مسجد نبوی ؐ میں تعینات کارکن مسجد کے 1.378 ملین مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں صفائی اور سینیٹائزنگ کے امور انجام دیتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران 1490 کارکن جدید اور خودکار آلات کے ذریعے مسجد کے اندر، صحنوں، چھتوں اور اطراف کے حصوں کی 24 گھنٹے صفائی اور سینیٹائزنگ میں مصروف رہتے ہیں۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امور کی اتھارٹی کے مطابق مسجد کو دھونے اور جراثیم کش سپرے اور سینیٹائزنگ کے علاوہ خوشبویات سے مسجد کو معطر رکھنے کا کام رمضان میں 24 گھنٹے رہتا ہے۔

کارکنان افطار کے بعد انتہائی مختصر وقت میں تیزی سے صفائی کے تمام کام انجام دیتے ہیں اور منٹوں میں تمام دسترخوان سمیٹ کر مسجد کی اندر اور باہر سے صفائی مکمل لیتے ہیں، رمضان میں افطار سے قبل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحن میں قالینوں کو بچھا دیا جاتا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق مسجد نبویؐ اتھارٹی کے مطابق ایئرکنڈیشننگ،روشنی کے نظام اور ساؤنڈ سسٹم کی دیکھ بھال، وضو خانے اور بیت الخلا کی صفائی کے لیے بھی کارکنان 24 گھنٹے مستعد رہتے ہیں۔ رمضان المبارک میں صفائی کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی فیلڈ ٹیمیں اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سعودی عرب: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایتسعودی عرب: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایتغیر ملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے لیے مسجد کا صحن اور خانہ کعبہ کی رہائش کو مختص کردیا گیا ہے
مزید پڑھ »

رمضان میں بینکوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیارمضان میں بینکوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیاکراچی : اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کردیا، بینکس صبح نو بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے کھلیں رہیں گے۔
مزید پڑھ »

رمضان میں عمرہ ادائیگی سے متعلق سعودی وزارت حج کا اہم اعلانرمضان میں عمرہ ادائیگی سے متعلق سعودی وزارت حج کا اہم اعلانعرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے پیشگی پرمٹ حاصل کیا جائے۔
مزید پڑھ »

ماہ رمضان، طبی ماہرین کا شوگر اور دل کے مریضوں کو اہم مشورہماہ رمضان، طبی ماہرین کا شوگر اور دل کے مریضوں کو اہم مشورہطبی ماہرین نے ماہ رمضان المبارک میں شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کو سحری اور افطار سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھ »

یہ والی دال کھائیں، سو سالہ زندگی پائیںیہ والی دال کھائیں، سو سالہ زندگی پائیںطبِ نبوی میں ایک مخصوص دال کا ذکر ملتا ہے جس کا سفوف انسان کے ناخن سے لے کر سر کے بال تک کے لیے کسی جادوئی ٹانک سے کم نہیں۔
مزید پڑھ »

رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیارمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیااسلام آباد : حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ، دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 3 بجے ہوں گے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-28 04:16:18