جنرل عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کے قریب جاری فیلڈ تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کا دورہ کیا
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی مضبوط حمایت سے ملک کو ہرقسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کے قریب جاری فیلڈ تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو مشق کے مقاصد اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مشق کے دوران مختلف دستوں نے جن میں آرمر، انفنٹری، میکنائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس شامل تھے مربوط فائر اور حرکت کے آپریشنز کا مظاہرہ کیا جبکہ الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کے موثر استعمال کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔
آرمی چیف عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی مضبوط حمایت کے ساتھ اپنی مادر وطن کی جغرافیائی سرحدوں اور خود مختاری کو ہرقسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ آرمی چیف نے دن میدان میں فوجیوں کے ساتھ گزارا اور ان کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاری، اور بلند حوصلے کو سراہا۔
آرمی چیف نے شرکاء سے بات چیت کے دوران، انہوں نے ہر وقت مکمل تیاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دشمن کی طرف سے ممکنہ خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔ قبل ازیں مشق کے علاقے میں آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔Dec 02, 2024 04:18 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنیوالی ٹرینوں کو تیار کرنے میں مصروفچین میں ایسی ٹرینوں کی آزمائش کی جا رہی ہے جو بیشتر طیاروں سے بھی زیادہ رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
مزید پڑھ »
دنیا کی طویل القامت اور پست قد خاتون کی پہلی بار ملاقاتدنیا کی طویل القامت خاتون رومیسہ کا تعلق ترکیہ جبکہ دنیا کی پست قد خاتون کا اعزاز رکھنے والی جیوتی بھارت سے تعلق رکھتی ہیں
مزید پڑھ »
پاک فوج ایک تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھنے کے لیے قوم کی پرعزم کی حمایت کے ساتھ تیار ہےآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس نے نارووال اور سیالکو میں فیلڈٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا جہاں کورکمانڈر گوجرانوالہ اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹ کے استقبال کے بعد، ان کا بریفنگ پیش کیا گیا۔
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیاملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا زیادہ استعمال عمر تیزی سے بڑھاتا ہے، تحقیق22 ہزار افراد سے زیادہ پر کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں عمر کے تیزی سے بڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں
مزید پڑھ »
ترکیہ کے ’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ اسٹار کا پاکستان آنے کا اعلاناس سیریز کی ہر قسط کو یوٹیوب پر ڈھائی ملین سے زائد ویوز مل رہے ہیں
مزید پڑھ »