ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا نومبر میں مستعفی ہونے کا اعلان | Abb Takk News

پاکستان خبریں خبریں

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا نومبر میں مستعفی ہونے کا اعلان | Abb Takk News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 76 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 68%

Malaysia MahathirMohamad

کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر 2020 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نومبرمیں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس کے بعد استعفی دے دوں گا اور یہ فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم سے مشورہ کرنے کے بعد کیا ہے۔ مہاتیر محمد نے کہا کہ عہدہ ترک کرنے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے جس کا ماضی میں تذکرہ کر چکا ہوں، مخلوط حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں اپنے تیئں جو بھی فیصلہ کریں مگر میں اپیک اجلاس کے بعد ہی مستعفی ہوں گا۔

ملائیشیا کی پاکاتان ہراپان جماعت 2018 کو برسراقتدار آئی تھی اور اس وقت اتحادیوں میں طے پایا تھا کہ مہاتیر محمد وزیراعظم کا عہدہ72 سالہ انوار ابراہیم کو سونپیں گے تاہم تاریخ اور مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ مہاتیر محمد 9 مئی 2018 میں اقتدار پر فائز ہوئے تھے اور انہوں نے کہا تھا وہ 2 سال بعد اپنا عہدہ ترک کردیں گے۔

پاکاتان ہراپان کی صدارتی کونسل کا اجلاس جمعہ 21 فروری 2020 کو ہوگا جس مہاتیرمحمد کے عہدے کی منتقلی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں مہاتیر نے کہا کہ حکمران اتحاد کی صدارتی کونسل جو بھی فیصلہ کرے وہ ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس کے بعد ہی مستعفی ہوں گے۔ خیال رہے کہ ملائیشیا کے گزشتہ عام انتخابات میں مہاتیرمحمد اور ان کے اتحادیوں نے برسراقتدار پارٹی کو 60 سال بعد شکست دے کر کامیابی حاصل کی...

ملائشین الیکشن کمیشن کے مطابق جیت کے لیے 112 نشستیں درکار تھیں جب کہ مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتیں 115نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ مہاتیرمحمد ماضی میں باریسن نیشنل جماعت کی جانب سے تین بار وزیراعظم منتخب ہوئے تھے تاہم گزشتہ انتخابات میں انہوں نے اپنی سابقہ جماعت کے خلاف انتخاب لڑا تھا۔ ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم 94 سالہ مہاتیر محمد دنیا کے معمر ترین حکمران ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

AbbTakk /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری طور پر کریک ڈاؤن کاحکموزیراعظم کا اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری طور پر کریک ڈاؤن کاحکموزیراعظم کا اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری طور پر کریک ڈاؤن کاحکم مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »

‘وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن عوامی ریلیف کےلیےبڑاقدم ہے’‘وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن عوامی ریلیف کےلیےبڑاقدم ہے’'قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اسمگلروں کی سرکوبی کی جارہی ہے' تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
مزید پڑھ »

وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکموزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکمذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم پڑھیے Abbasshabbir72 کی رپورٹ SamaaTV
مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہوزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہوزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ ImranKhanPTI PTIofficial pid_gov
مزید پڑھ »

چین کا ایران پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہچین کا ایران پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہچین کا ایران پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ China Iran USSanctions End ChineseCompanies
مزید پڑھ »

’مودی کے ترقی کے نعرے کا ڈھول پھٹ چکا ہے‘’مودی کے ترقی کے نعرے کا ڈھول پھٹ چکا ہے‘کنہیا کمار 27 فروری کو ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں ایک بڑی ریلی منعقد کر رہے ہیں، جس میں ریاستی حکومت سے اپیل کی جائے گی کہ وہ اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے شہریت کے قانون کو مسترد کر دے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-22 18:08:52