وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری طور پر کریک ڈاؤن کاحکم مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
سمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری طور پر کریک ڈاؤن کا حکم دےدیا۔ وزارت داخلہ سے 48 گھنٹوں میں اقدامات اورجامع لائحہ عمل پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
وزیرِا عظم کی زیرصدارت کھانے پینے کی چیزوں اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔وزیراعظم کی ہدایت پرقانونی حد سے زائد غذائی اجناس ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع، 10 دن کے اندرغیرقانونی اسٹاک مارکیٹ میں لانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھانے پینے کی اجناس غیر قانونی طور پر ذخیرہ نہیں ہونی چاہیئے۔ مارچ کے پہلے ہفتے تک اسٹاک قانون کی حد میں نہ کیا گیا تو کاروائی کی جائے گی۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے افسران خود کاروائی کا سامنا کریں گے۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کیے جانے والے اقدامات اور جامع لائحہ عمل پر مبنی رپورٹ پیش کرے۔
وزیراعظم نے آئی بی، آئی ایس آئی اورایف آئی اے کو اسمگلنگ کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فوڈ آئٹمزکی اسمگلنگ سے قیمتوں میں اضافہ اورعام آدمی تکالیف کا شکار ہوتا ہے جو کسی صورت قبول نہیں، ایرانی تیل کے حوالے سے جامع پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈین جونز کا وزیراعظم سے نیلی جرسی پہننے کی خواہش کا اظہارکراچی: پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے وزیراعظم عمران خان سے نیلی جرسی پہننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پ
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہوزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ ImranKhanPTI PTIofficial pid_gov
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکمذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم پڑھیے Abbasshabbir72 کی رپورٹ SamaaTV
مزید پڑھ »
لیبیا کے حوالے سے ایردوآن کے الزامات پر روسی نائب وزیر خارجہ کا جوابشام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں تنازع کے پس منظر میں انقرہ اور ماسکو کے درمیان الزامات
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کرتارپور راہدرای کا دورہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »