کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو بیٹے سمیت ان کی پارٹی سے نکال دیا گیا۔ یہ فیصلہ مہاتیر محمد نے مسترد کر دیا ہے۔
پارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد، ان کے بیٹے مخرز مہاتیر، سیّد صدیق سید الرحمن، سپریم کونسل ڈاکٹر مسزلی ملک، امیر الدین حمزہ نے پارٹی کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد ان کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو ان کی پارٹی سے نکال دیا گیا، مہاتیر محمد کو پارلیمانی سیشن کے دوران حکومت کی حمایت نہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد کی جماعت "برساتو" نے ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی ہے، مہاتیر محمد پارٹی چیئر مین ہونے کے باوجود 18 مئی کو اپوزیشن بنچ پر بیٹھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے مہاتیر محمد کو جماعت سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ مہاتیر محمد کے ساتھ انکے بیٹے اور 3 دیگر اراکین کو سیاسی جماعت سے نکالا گیا۔ دوسری طرف ملائیشین خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد، بیٹے اور دیگر ساتھیوں نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلے سے متفق نہیں ہیں، یہ فیصلہ قانون کے خلاف ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ نے ریلوے پولیس کے سابق انسپکٹر شاہ محمد کو سروس ٹربیونل کا پنشن دینے سے متعلق فیصلہ معطل کردیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریلوے پولیس کے سابق انسپکٹرشاہ محمد کی سروس ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ
مزید پڑھ »
muhammad izhar ul haq : محمد اظہارالحق:-عید جو کھو گئییہ گائوں تھا‘ نہ شہر جہاں ہم رہتے تھے۔ قصبہ تھا۔ چھوٹا نہ بڑا۔ بس اتناکہ اس میں بڑا بازار تھا! لڑکوں کا ہائی سکول تھا اور لڑکیوں کا بھی۔ ہسپتال تھا جہاں ایک ہی ڈاکٹر ہوا کرتا۔ پڑھیئےمحمد اظہارالحق کا کالم: DunyaComlumns DunyaUpdates
مزید پڑھ »
محمد حفیظ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے خواہشمند
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: ریڈیو پاکستان کی سینیئر براڈکاسٹر ہما ظفر اور سینیئر براڈ کاسٹ انجینیئر محمد اشفاق انتقال کر گئے - BBC Urduدنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 56 لاکھ سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ریڈیو پاکستان کی سینیئر براڈکاسٹر ہما ظفر اور انجینیئر محمد اشفاق کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: امریکہ میں مصدقہ متاثرین 17 لاکھ کے لگ بھگ، ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں، پاکستان میں متاثرین کی تعداد 61 ہزار سے زیادہ - BBC Urduدنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 56 لاکھ سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا سے امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ویتنام، افغانستان، عراق اور کوریا کی جنگوں میں ہونے والی امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھ »