ملتان: یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی کی عدم دستیبابی، شہری بازارسے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور
ملتان: ملتان میں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور چینی دستیاب نہیں، اشیا کی قلت کے باعث شہری کھلے بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
ملتان ریجن میں یوٹیلیٹی سٹورز کی تعداد نوے جبکہ زون ساڑھے چار سو ہے جن میں سے پچھتر یوٹیلٹی سٹور سیل کا ہدف پورا نہ کرنے کی وجہ سے بند کر دئیے گئے ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں یوٹیلٹی سٹورز پر آٹھ سو اٹھ روپے والا بیس کلو کا تھیلا اور اکہتر روپے کلو والی چینی دستیاب نہیں جبکہ گھی، مصالحہ جات اور دیگر اشیائے خورونوش کی بھی قلت ہے جس سے شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں سے مہنگے داموں چون روپے کلو سفید اور پچاس روپے کلو دیسی آٹا خریدنے کیساتھ پچھتر روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدنے پر مجبور ہو گئی...
زون کے بیشتر یوٹیلٹی سٹورز ویرانے کا منظر پیش کر رہے ہیں تاہم یوٹیلٹی سٹور کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے چھے ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے میسر آنے پر سٹورز میں اشیائے خورونوش کی دستیابی کے حوالے سے مسائل کافی حد تک حل ہو جائیں گے۔ یوٹیلٹی سٹورز کی اشیائے خورونوش دکانداروں کو فروخت کرنے سے بھی مسائل آرہے ہیں جس کا شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور اس حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملتان: طلبا کی اُستاد پر تشدد کی ویڈیو وائرلملتان: طلبا کی اُستاد پر تشدد کی ویڈیو وائرل تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
اراضی کی رقم نہ ملنے پر متاثرین کا احتجاج،ایم فور موٹروے پر کام بند کرادیاwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »
بیٹی کی رخصتی پر کسان نے ہیلی کاپٹر کرائے پر لےلیانئی دہلی : بھارتی کسان نے دلہن بنی بیٹی کی خواہش پوری کرنے کےلیے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید پڑھ »
آسٹریلوی سینیٹر پر ساتھی رکن کو نازیبا الفاظ سے پکارنے پر بھاری جرمانہ عائد - ایکسپریس اردوپارلیمنٹ اجلاس کے دوران سینیٹر ڈیوڈ نے خاتون رکن کو نازیبا کلمات سے پکارا تھا
مزید پڑھ »