محراب پور، نوشہرو فیروز میں ایک فرنچائز پر چھاپہ مار کرغیر قانونی سمیں و دیگر آلات قبضے میں لے لیے گئے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سموں کے غیر قانونی اجراکے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا، پی ٹی اے نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر محراب پور، نوشہرو فیروز میں ایک فرنچائز پر چھاپہ مار کر غیر قانونی سمیں و دیگر آلات قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔
اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی زونل آفس سکھر نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سائبر کرائم سرکل سکھر کے تعاون سے سموں کے غیر قانونی اجرا کے پیش نظر محراب پور، نوشہرو فیروز میں ایک فرنچائز پر چھاپہ مارا گیا جو مجرمانہ سرگرمیوں جیسا کہ فراڈ، شناخت کی چوری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی۔
چھاپے کے دوران گیارہ فعال سمیں موقع پر قبضے میں لے لی گئیں جبکہ مقدمے میں فرنچائز کے مالک کو نامزد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے ایک ایسے نگران نظام کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو سم کارڈ کی فعالیت سے متعلق غیر معمولی ضابطگیوں کی نشاندہی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ تکنیکی اضافہ مشتبہ سموں کے رجحانات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔ Nov 11, 2024 11:32 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی اے کا لاہور میں غیرقانونی سموں کے خلاف کریک ڈاؤنغیرقانونی سموں
مزید پڑھ »
لاہور؛ پی ٹی اے کا ایف آئی اے کے تعاون سے غیر قانونی سموں اور ڈیوائسز کے خلاف آپریشننجی فرنچائز سے 14 فعال سمیں، 25 مشتبہ سمیں، 5 بی وی ایس ڈیوائسز اور 3 موبائل فونز و دیگر غیر قانونی آلات قبضے میں لے لیے گئے
مزید پڑھ »
اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دیدیایہ ان کے نہیں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ تھے، کمزوری دکھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی: رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
وزارت مذہبی امور کا انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹانے کیلیے پی ٹی اے کو پھر خطپی ٹی اے ایسے مواد کو ان پلیٹ فارمز سے فوری ہٹائے، وزارت مذہبی امور، پی ٹی اے کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار
مزید پڑھ »
کراچی: جعلی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہسندھ حکومت نے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے
مزید پڑھ »
اسموگ تدارک کریک ڈاؤن؛ ایک روز میں 8 لاکھ سے زائد جرمانےکریک ڈاؤن کے لیے پولیس، محکمہ ماحولیات اور مائنزڈپارٹمنٹ کی مشترکا ٹیمیں بنائی گئی ہیں
مزید پڑھ »