موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جس میں کم سے کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عدالت کی جانب سے اکتوبر میں ہونے والے متنازع انتخابات میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رہنما کو فاتح قرار دیے جانے کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔ فوٹو رائٹرز ماپوتو: جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ موزمبیق کی سب سے بڑی عدالت کی جانب سے اکتوبر 2024 میں ہونے والے متنازع انتخابات میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ڈینیل چاپو کو فاتح قرار دیا جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ غیر ملکی خبر
ایجنسی کے مطابق موزمبیق کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں پُرتشدد واقعات میں 2 پولیس افسران سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پُرتشدد واقعات میں ملوث 70 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کی جانب سے دکانوں، بینکوں اور سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ مسلح افراد نے تھانوں، حراستی مراکز پر بھی حملے کیے۔ دوسری جانب جلاوطن اپوزیشن رہنما وینانسیو مونڈلین کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔ دوسرے نمبر پر آنے والے وینانسیو مونڈلین اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے بعد سے ہی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگا کر مظاہروں کی کال دے رہے ہیں اور اپنے دو ساتھیوں کی ہلاکت اور پولیس کی جانب سے دھمکی آمیز رویے کے بعد وہ ملک سے چلے گئے تھے
موزمبیق انتخابات پرتشدد مظاہرے ہلاکت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی، 24 نومبر کا احتجاج اور خدشاتتحریک انصاف کے احتجاج کی تاریخ پرتشدد واقعات سے بھرپور ہے
مزید پڑھ »
فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کارروائی؛ چارج شیٹ کردیا گیا، آئی ایس پی آرانتشار ، بدامنی اور پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کے ملوث ہونے کی علیحدہ تفتیش جاری ہے، ترجمان پاک فوج
مزید پڑھ »
فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو سزائیں سنا دیں: آئی ایس پی آر9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلہ مرحلہ، فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیاملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں فیض حمیدکے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
پختونخوا میں رواں سال خودکش دھماکوں سمیت دہشتگردی واقعات کی رپورٹ سامنے آ گئیکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی
مزید پڑھ »
شہر میں سالانہ ڈوبنے کی وجہ سے 185 جانوں کا نقصانسال 2024 تک شہر کے مختلف علاقوں میں ندیوں، نالوں، کنوؤں اور سمندر میں ڈوبنے کے واقعات میں 185 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ »