منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور نشے کی لت مبتلا افراد کا علاج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، قومی کرکٹر
نشے سے پاک پشاور مہم میں قومی کرکٹر فخر زمان بھی میدان میں آگئے، منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو اپنی خدمات پیش کر دیں۔
اس سلسلے میں مایہ ناز قومی کرکٹر فخر زمان نے کمشنر آفس پشاور میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات کی، ملاقات میں قومی کرکٹر کو پشاور میں نشے سے پاک پشاور مہم کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی، جس کے بعد فخر زمان نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نشے سے پاک پشاور مہم شروع کرنے پر صوبائی حکومت اور کمشنر پشاور ڈویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کیں۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنا، منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور نشے کی لت مبتلا افراد کا علاج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سڑکوں پر موجود نشے کے عادی افراد زندہ لاشوں کی مانند بے یار و مددگار پڑے ہیں، معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے ان انسانوں کے علاج کے لیے صوبائی حکومت نے جو قدم اٹھایا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی اپیل کی اور منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنی بلامعاوضہ خدمات پیش کردیں۔ Nov 09, 2024 04:05 PMایف بی آر نے پاکستان کسٹمز کے فیلڈ دفاتر سےگریڈ 10 سے 18 کی 69 خالی آسامیاں ختم کر دیںخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جاپان؛ سائیکل چلاتے ہوئے موبائل کے استعمال پر قید کی سزا ہوگیجاپان میں نشے کی حالت میں سائیکل چلانے پر ہزاروں ڈالر جرمانہ بھی ہوگا
مزید پڑھ »
دورۂ آسٹریلیا؛ فخرزمان کا انتخاب دشوار نظر آنے لگافخر زمان گھٹنے میں مسائل کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں
مزید پڑھ »
الیکشن میں ٹرمپ کی جیت، مسک نے تصویر کے ساتھ پیغام جاری کردیاایلون مسک نے سوئنگ ریاستوں میں ڈونلد ٹرمپ کے لیے مہم بھی چلائی تھی
مزید پڑھ »
عامر، فخر کے بعد سابق کرکٹر نے بھی بابراعظم کے حق میں آواز اٹھادیشاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم سے الگ کرنے کا فیصلہ درست تھا، اقبال قاسم
مزید پڑھ »
رضوان کلب لیول پر بھی آخر تک فائٹ کرتا اور اچھا کپتان ہے، ٹیم کو فائدہ ہوگا: صاحبزادہ فرحانجس فارمیٹ میں بھی جگہ ہوگی، ٹی ٹوئنٹی ہو یا ریڈ بال، کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں: قومی کرکٹر
مزید پڑھ »
کپتانی مانگی نہیں تھی اللہ کی طرف سے ملی تو انکار نہیں کیا، محمد رضوانفخر زمان کے حوالے سے پی سی بی سے بات ہوئی، امید ہے کوئی اچھا حل نکل آئے گا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم
مزید پڑھ »