کراچی: وزیراعظم کے سیاسی مشیر و معاون خصوصی نعیم الحق کو کراچی کے گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی مشیر اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق کی نماز جنازہ عائشہ مسجد ڈیفنس میں
ادا کی گئی۔ نعیم الحق چھ سال سے بلڈ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے جن کا مقامی اسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں اچانک ان کی طبیعت بگڑنے پر وہ جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔
نماز جنازہ میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، گورنر سندھ، وفاقی وزراء، ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نعیم الحق عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے بنیادی رکن تھے جو آج ہم سے بچھڑ گئے۔ ان کی خلاء پر نہیں ہو سکتی۔ ملک اور پارٹی کیلئے مرحوم نعیم الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم نے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ انہیں گزری قبرستان میں اپنی اہلیہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نعیم الحق کی تدفین آج اتوار کو کراچی میں ہوگینعیم الحق کی تدفین آج اتوار کو کراچی میں ہوگی SamaaTV NaeemulHaque
مزید پڑھ »
نعیم الحق کی نمازہ جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
نعیم الحق کی 19 جنوری 2020ء کو جیو نیوز سے گفتگونعیم الحق کی 19 جنوری 2020ء کو جیو نیوز سے گفتگو ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
جب بھی آزمائش کا وقت آیا نعیم الحق کو ساتھ کھڑا پایا، عمران خان - ایکسپریس اردونعیم الحق کو دو برس تک ہمت کے ساتھ کینسر سے لڑتے دیکھا، وہ آخری وقت تک پارٹی معاملات میں شریک رہے، وزیر اعظم
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کو سپرد خاک کردیا گیاکراچی: تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ ڈیفنس خیابان اتحاد مسجد عائشہ میں ادا کی گئی، نعیم الحق
مزید پڑھ »