نیب کی کارکردگی، گزشتہ سال بدعنوان عناصر سے 178 ارب روپے برآمد
چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت نیب کی کارکردگی سے متعلق اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو نیب کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2019ء میں نیب کو 51591 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 46123 شکایات کو قانون کےمطابق نمٹایا گیا۔ 2019ء میں 574 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جبکہ 658 انکوائریاں مکمل کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2019ء میں 221 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی، 217 پر قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جبکہ بدعنوان عناصر سے 178 ارب روپے برآمد کیے گئے۔
اس کے علاوہ 600 ریفرنسز عدالتوں میں دائر ہیں اور احتساب عدالتوں میں 944 ارب روپے بدعنوانی کے 1275 ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ چیئرمین جاوید اقبال کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اور قوم کی لوٹی رقم واپس لانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بل گیٹس 99 ارب روپے کی کشتی خریدنے کے لیے تیار - Amazing - Dawn News
مزید پڑھ »
منی بجٹ یا 300 ارب کے نئے ٹیکسز؟ فیصلہ کل ہوگا - ایکسپریس اردودو دن کے وقفے کے بعد حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور شروع ہوگا
مزید پڑھ »
وزارت داخلہ نے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں بارے سٹریٹیجک پیپر تیار کرلیااسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ کی جانب سے مستقل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سٹریٹیجک پیپر تیار کر لیا گیا۔ آئندہ مالی سال میں 41 ارب روپے کے 112 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ میٹرو پولیٹن اسلام آباد کے 32 منصوبوں کے لیے 1 ارب 60 کروڑ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
یورپ کا خلائی جہاز سولر اوربیٹر سورج کی جانب روانہڈیڑھ ارب یورو کی لاگت سے تیار ہونے والے اس خلائی جہاز میں ایسے کیمرے اور سینسر نصب ہیں جو سورج کے بارے میں ہماری معلومات میں اضافہ کریں گے۔
مزید پڑھ »
بل گیٹس 99 ارب روپے کی کشتی خریدنے کے لیے تیار - Amazing - Dawn News
مزید پڑھ »