نیب ہواؤں کا رخ پھر ن لیگ کی طرف ہے، مریم اورنگزیب - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

نیب ہواؤں کا رخ پھر ن لیگ کی طرف ہے، مریم اورنگزیب - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

شریف خاندان کے ساتھ بزنس کرنے والوں پر تشدد کرکے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جارہا ہے، ترجمان مسلم لیگ ن

شریف خاندان کے ساتھ بزنس کرنے والوں پر تشدد کرکے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جارہا ہے، ترجمان ن لیگ فوٹو:فائلترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ نیب کی ہواؤں کا رخ پھر ہماری طرف ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ اس وقت ن احتسابی بیورو صرف ن لیگ کا احتساب کررہا ہے، نیب چیئرمین کہتے ہیں ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، مگر وہ رخ پھر ہماری طرف ہے، شریف خاندان کے ساتھ سارے بزنس کرنے والوں کو حراساں کیا جارہا ہے، زور زبردستی اور تشدد کرکے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے حوالے سے بات کرنے والے ابھی تک ایک دھیلہ کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، جن پراپرٹیز کی بات کی جارہی ہے شہباز شریف کا اس سے کوئی تعلق نہیں، اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں توریفرنس دائر کریں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سب کو علم ہوچکا ہے کہ ایک مافیا حکمران ملک پرمسلط ہے، چار روز تک سپریم کورٹ میں آپ کی حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی، سمری میں ردوبدل کیا مافیاز نے کیا تھا؟مافیا تو آپ خود ہیں، میڈیا پر پابندی، اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کردیا گیا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’اداروں کے تصادم کے خواہشمندوں کے لیے مایوسی کا دن ہے‘’اداروں کے تصادم کے خواہشمندوں کے لیے مایوسی کا دن ہے‘پاکستانی فوج کے سربراہ کی مدتِ ملازمت میں مشروط توسیع کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان عناصر کے لیے مایوسی کا باعث ہو گا جو اداروں کے تصادم کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے۔
مزید پڑھ »

مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخبمسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخباسلام آباد: پاکستان مسلم (ن) کے رانا تنویر حسین شہباز شریف کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین متفقہ طور پر
مزید پڑھ »

مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین پی اے سی کے متفقہ چیئرمین منتخب - ایکسپریس اردومسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین پی اے سی کے متفقہ چیئرمین منتخب - ایکسپریس اردورانا تنویر کا نام سردار نصر اللہ دریشک نے تجویز کیا جبکہ مشاہد حسین نے توثیق کی
مزید پڑھ »

فوج کے سپہ سالار کی تقرری باقاعدہ نظام کے تحت ہوتی ہے: شجاعت حسینفوج کے سپہ سالار کی تقرری باقاعدہ نظام کے تحت ہوتی ہے: شجاعت حسیناسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ فوج کے سپہ سالار کی تقرری باقاعدہ نظام کے تحت ہوتی ہے ، سپہ سالار کی تقریری کے قانونی پہلو سپریم کورٹ میں زیر بحث ہیں۔
مزید پڑھ »

بچوں کے دانتوں کی فرسودگی سے بچاؤ کے لیے فلنگ بہترین طریقہ ہے؟ - Health - Dawn Newsبچوں کے دانتوں کی فرسودگی سے بچاؤ کے لیے فلنگ بہترین طریقہ ہے؟ - Health - Dawn News
مزید پڑھ »

مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب - Pakistan - Dawn Newsمسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-18 01:07:57