اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ فوج کے سپہ سالار کی تقرری باقاعدہ نظام کے تحت ہوتی ہے ، سپہ سالار کی تقریری کے قانونی پہلو سپریم کورٹ میں زیر بحث ہیں۔
صدرمسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے صحافیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ بھارتی میڈیا آرمی چیف کے کیس والے مسئلے کو سامنے رکھ کر حکومت، فوج اور عدلیہ کو تنقید کانشانہ بنا رہا ہے۔ یہ ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اور اس سے بھارت یا کسی بھی اور ملک کا کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے، فوج نے مشکل حالات میں معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، بھارت نے پاکستان کیخلاف غلط اندازہ لگایا تو ناقابل تلافی نقصان اٹھائے گا۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے، آرمی چیف نے کشمیری قوم کو نیا حوصلہ اور جذبہ دیا ہے کہ ان کی آزادی بہت قریب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ اور پوری قوم عمران خان کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کرتی ہے۔ آرمی چیف کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کی پاکستانی قوم اور پوری دنیا معترف ہے۔ صدر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ قوم سمجھتی ہے کہ آرمی چیف نے قوم کے ساتھ مل کر دہشت گردانہ سرگرمیوں کا خاتمہ کیا، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس: سماعت آج ہوگیعدالت کی جانب سے آرمی چیف کو باضابطہ طور پر فریق بناتے ہوئے جنرل قمر باجوہ، وزارتِ دفاع اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں
مزید پڑھ »
کراچی کے اسپتال میں وارڈ بوائے کی معذورخاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش - ایکسپریس اردووارڈ بوائے نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی ، پولیس
مزید پڑھ »
کان کی صفائی کے وہ غلط طریقے جو بہرے پن کی بڑی وجہ ہیںانسانی جسم کا ایک اہم عضو کان ہے۔ یہ ہمارے سَر کا وہ حصّہ ہے جس کی مدد سے ہم سنتے ہیں۔ یہ بات تو سبھی جانتے ہیں، مگر کیا یہ بھی جانتے ہیں کہ اس کی صفائی کا غلط طریقہ ہمیں کس طرح سننے کی صلاحیت سے محروم کر سکتا ہے۔ بہرے ہو جانے …
مزید پڑھ »
چین کے صدر شی جن پھنگ سے یونائیٹڈروس پارٹی کے وفد کی ملاقاتچین کے صدر شی جن پھنگ سے یونائیٹڈروس پارٹی کے وفد کی ملاقات China ChinesePresidentXiJinping Delegation UnitedRussiaParty BorisGryzlov Russia
مزید پڑھ »
برطانیہ: سپورٹس کی بہترین شخصیت کے سالانہ ایوارڈ کی فہرست شارٹ لسٹلندن: (ویب ڈیسک) برطانوی سپورٹس کی بہترین شخصیت کا سالانہ ایوارڈ کیلئے لمبی فہرست شارٹ لسٹ کر لی گئی، 6 بہترین کھلاڑی میں دوڑ شروع ہو گئی۔
مزید پڑھ »